بھٹکل میں ٹمپو سے ٹکرانے کے بعد گیس سے بھری ٹینکر اُلٹ گئی؛ گیس رسنےکے خدشے سے عوام میں خوف

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st February 2019, 12:31 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل یکم فروری (ایس او نیوز) تعلقہ کے سرپن کٹہ نیشنل ہائی وے 66 پر سڑک کے ایک موڑ کے قریب گیس سے بھری ٹینکر بے قابو ہوکر ایک ٹمپو سے ٹکرانے کے بعد اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں اطراف کے عوام میں گیس رسنے کے خدشے سے خوف طاری ہوگیا، مگر اچھا ہوا کہ ٹینکر نیچے گرنے کے باوجود گیس کا اخراج  نہیں ہوا۔ حادثہ جمعہ کی صبح قریب سات بجے پیش آیا۔

اطلاع کے مطابق گیس سے بھری ٹینکر مینگلور سے دھارواڑ جارہی تھی ، جبکہ ٹمپو بھٹکل ٹاون سے گورٹے کی طرف جارہی تھی۔ ٹکر لگتے ہی ٹمپو بے قابو ہوکر قریبی دکان میں گھس گئی۔ ٹمپو میں کوئی مسافر سوار نہ ہونے کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا، البتہ ٹمپو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے مقامی اسپتال میں طبی امداد کےبعد منی پال روانہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کا ایک پاوں بری طرح فریکچر ہوگیا ہے۔ زخمی ٹمپو ڈرائیور کی شناخت بیلکے کے رہنے والے نرسمہا مادیو نائک (39) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثے میں ٹینکر کے ڈرائیور کو معمولی چوٹ آئی ہے، جس کی شناخت تمل ارسن (29) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ٹمپو سے ٹکر لگتے ہی ٹرک سے ٹینکر کا پورا حصہ الگ ہوکر ہائی وے پر جاگرا، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں خوف گھر کرگیا کہ ٹینکر سے گیس کا اخراج شروع ہوسکتا ہے، ٹینکر سڑک پر گرنے کی اطلاع ملتے ہی پولس سمیت فائر بریگیڈ کا عملہ بھی جائے وقوع پر پہنچ گیا اور حفاظتی انتظامات کے تعلق سے ضروری کاروائی کی گئی۔

ٹینکر کو سڑک سے اُٹھانے کے لئے مینگلور بھارت گیس کمپنی کے اہلکاربھٹکل کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، فی الحال حفاظتی انتظامات کے پیش نظر پولس اور فائر بریگیڈ کے عملے کو موقع پر تعینات کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...