بھٹکل میں گیس ٹینکرحادثہ میں شدید زخمی ٹمپو ڈرائیورعلاج کارگر نہ ہونےسے ہلاک
بھٹکل:03؍فروری (ایس او نیوز)دو دن پہلے یعنی یکم فروری کو تعلقہ کے سرپن کٹہ نیشنل ہائی وے 66پر گیس سے بھری ٹینکر بے قابو ہوکر ٹمپو کو ٹکردینے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوکر اسپتال میں زیر علاج ٹمپو ڈرائیور بیلکے کے مکین نرسمہا مادیو نائک (39) علاج کارگر نہ ہونے سے منی پال اسپتال ہی میں فوت ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
حادثے میں ٹمپو ڈرائیور کے سراور پیرشدید زخمی ہوئے تھے۔ منی پال اسپتال میں اس کا علاج چل رہاتھا۔ متوفی کے پسماندگان میں بیوی اور دو بچے ہیں۔ بھٹکل دیہی پولس تھانے میں کیس درج ہواہے، جانچ جاری ہے۔