تلپاڈی کے پاس ٹینکرسے گیس کا اخراج۔ ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th March 2019, 11:50 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو13؍مارچ (ایس او نیوز) کرناٹکااور کیرالہ سرحد کے پاس تلپاڈی میں نیشنل ہائی وے پرواقع پٹرول کے قریب پارک کیے گئے گیس ٹینکر سے اچانک گیس اخراج شروع ہونے پر علاقے خوف و ہراس پھیل گیا اور احتیاطی طور پر اس علاقے میں موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت کو روک دیا گیا۔

بتایاجاتا ہے کہ یہ گیس ٹینکر منگلورو سے کاسرگوڈ کی طرف روانہ ہواتھا۔ عینی شاہدین کے مطابق گیس ٹینکر کے اوپری حصے سے گیس کا اخراجا اس طرح شروع ہوا جیسے فضا میں اسپرے کیا جارہا ہو۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور حالات پر قابو پانے کی تدابیر میں مصروف ہوگیا ۔ منگلورو کی طرف آنے والی اور کاسرگوڈ کی طرف جانے والی ٹریفک کا رخ دوسری طرف موڑنے کے علاوہ گیس ٹینکر میں دھماکہ ہونے کا خدشہ محسوس کرتے ہوئے تقریباً دو کیلو میٹر تک بسنے والے افراد کو چوکنّا کردیا گیا ۔کسی بھی بڑے المیہ کو ٹالنے کے لئے اس علاقے میں بجلی کی سپلائی کاٹ دی گئی ہے اور تمام دکانیں اور دفاتر کو بندر کھنے کی تاکید کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔