مینگلور کے قریب گیس ٹینکر الٹ گیا؛ گیس کے اخراج سے عوام میں دہشت؛ علاقے کے مکانات خالی کروائے گئے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd December 2018, 12:26 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو2؍دسمبر (ایس او نیوز) منگلورو بنگلورو نیشنل ہائی وے پر اپن انگڈی کے قریب آدھی رات کو ایل پی جی گیس ٹینکر بے قابو ہوکر الٹ جانے اور  ٹینکر سے گیس خارج ہونے کی وجہ سے علاقے میں دہشت کا ماحول پید ا ہوگیا۔ مگر راتوں رات اطراف کے علاقوں کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے ساتھ ساتھ حفاظتی انتظامات بھی کئے گئے۔

حادثہ رات قریب 2بجے  بیدروڈی کراس پراس وقت پیش آیا جب گیس سے بھرا ہو اٹینکر منگلورو سے بنگلورو جانے کے دوران ایک موڑ پر اُلٹ گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا۔اور علاقے کے مکانات میں رہنے والوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ اس کے علاوہ جائے حادثہ سے 2کیلو میٹر تک کے علاقے میں لوگوں کو آگ نہ جلانے کی ہدایت جاری کردی گئی ۔

پولس نے فوری طور پر  سڑک کے بیچ الٹ کر گرنے والے ٹینکر میں موجود گیس خالی کرنے کے لئے تین اضافی ٹینکر بھی طلب کرلیے۔معلوم ہوا ہے کہ نیشنل ہائی وے پر حادثے والے علاقے میں موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی گئی  اور دوسرے راستوں سے ٹریفک کو موڑ دیا گیا ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...