شامی فوج کا جوبر کے علاقے میں زہریلی گیس سے حملہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th August 2017, 4:12 PM | عالمی خبریں |

دمشق،19اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شام میں بشار کی فوج کی جانب سے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران جوبر اور عین ترما کے علاقوں پر بم باری میں شدت کے بعد مشرقی غوطہ میں روس اور فیلق الرحمن تنظیم کے درمیان فائر بندی کا معاہدہ اپنی موت آپ مر گیا ہے۔اگرچہ جمعے کی شب نو بجے سے روسی ضمانت کے ساتھ سرکاری فوج اور شامی اپوزیشن کے درمیان جنگ بندی کا نفاذ کیا جانا تھا تاہم فائر بندی کا اطلاق ہونے کے وقت کے بعد بشار فوج کی جانب سے جارحیت دیکھنے میں آئی۔ سرکاری فوج نے جوبر اور عین ترما کے درمیان کئی مقامات کو زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ جوبر کے وسطی علاقے میں توپ کے پانچ گولے بھی گرے جن میں ایک گولا زہریلی کلورین گیس سے بھرا ہوا تھا۔ اس کے نتیجے میں چار شہری دم گھٹنے کی حالت کا شکار ہو گئے۔

اس دوران جوبر کے اطراف میں فیلق الرحمن تنظیم کی سرکاری فوج اور اس کے ہمنوا مسلح عناصر کے ساتھ وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری رہیں۔اس سے قبل روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ غوطہ دمشق میں فیلق الرحمن گروپ کے ساتھ فائر بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت جوبر اور مشرقی غوطہ میں جنگ بندی کا اطلاق ہو گا۔ معاہدے میں مشرقی غوطہ کے علاقوں کا محاصرہ ختم کیے جانے پر بھی اتفاق رائے ہوا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...