گنگولی کی توحیدڈگری کالج کو منگلورو یونیورسٹی سطح کے ثقافتی مقابلہ جات میں چمپئین شپ کا خطاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th October 2018, 9:17 PM | ساحلی خبریں |

گنگولی :4/ اکتوبر(ایس اؤ نیوز) توحید ویمنس ڈگری کالج گنگولی نے کنداپور کے بھنڈارکارس کالج کے شعبہ ہندی کے زیر اہتمام ہندی بھاشا اور تہذیب کے متعلق منگلورو یونیورسٹی سطح کے ثقافتی مقابلہ جات میں  بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چمپئین شپ کا خطاب جیت کر کالج کانام روشن کیا ہے۔

توحید کالج کی طالبات نے قوالی ، غزل گوئی ، نکڑ ناٹک اور مصوری  وغیرہ میں شریک ہوتے ہوئے قوالی اورنکڑ ناٹک میں اول نمبر حاصل کیا ہے۔ کالج کی طرف سے بی کام کی طالبات نائلہ، نکہت، شاہیمہ ، منیرہ ، زلفہ ، نمیرہ ، سمرن ، صحیحہ افراح اور رحینہ نے مختلف مقابلہ جات میں اپنے فن کاری کا مظاہرہ کیا۔ کالج کی لکچرر دیپیکا اور شویتا نے طالبات کی تربیت کی تھیں۔ اس موقع پر کالج انتظامیہ ، پرنسپال ، لکچرر حضرات اور دیگر معززین نے طالبات کو مبارکبادی دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔