مراکش میں گینگ ریپ کے مجرموں کی بریت کے خلاف عوام سراپا احتجاج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th August 2018, 11:51 AM | عالمی خبریں |

مراکش ،16اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مراکش میں ایک پندرہ سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کیجرم میں قید مجرموں کی بریت اور رہائی کے خلاف ہزاروں افراد نے سڑکوں پراحتجاج کیا ہے۔ مظاہرین نے گینگ ریپ جیسے سنگین جرائم میں ملوث افراد کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ مراکش میں گذشتہ برس چار افراد نے ایک 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طورپر اجتماعی جنسی زیاتی کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس نے لڑکی کی شکایت پر چاروں ملزمان کو گرفتار کیا مگر حال ہی میں عدالت نے انہیں بے قصور قرار دے کر بری کردیا تھا۔ ملزمان کی بریت کے بعد متاثرہ لڑکی نے انصاف نہ ملنے پر بہ طور احتجاج خود کشی کرلی تھی، جس پر عوام سخت مشتعل ہیں۔ذرائع کے مطابق جنوری2017ء کو 20 سے 23 سال کی عمر کے 4 اوباشوں نے پندرہ سالہ لڑکی کو سیدی موسیٰ نامی علاقے میں لے جا کر جسمانی تشدد کے ساتھ اسے باری باری جنسی تشدد زیاتی کا نشانہ بنایا۔مراکش میں انسانی حقوق اور خواتین کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اجتماعی زیاتی کیس کے مجرموں کی رہائی کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں، سول سوسائٹی اور ہزاروں عام شہریوں نے لڑکی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے مجرموں کی رہائی کے خلاف احتجاج شروع کیا ہے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنسی تشدد کیجرم میں ملوث مجرموں کے لیے عبرت ناک سزائیں مقرر کرے تاکہ بچیوں کی عزت وناموس کا تحفظ کیا جا سکے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...