سبرامنیا میں گروہی تصادم۔ چیترا کنداپورااور اس کے ساتھیوں کو بھیجا گیا عدالتی حراست میں

Source: S.O. News Service | By Staff Correspondent | Published on 26th October 2018, 10:47 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

سولیا:26/اکتوبر (ایس او نیوز)سبرامنیا مندر سے متعلق ایک تنازعے میں ہندو جاگرن ویدیکے کے تعلقہ سیکریٹری گروپرساد اور اس کے ساتھیوں پر حملہ کرنے کے الزام میں ہندوتووادی اشتعال انگیز بیانات دینے والی چیترا کنداپورا اور اس کے 7ساتھیوں کو پولیس نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں14 دنوں کے لئے عدالتی حراست میں بھیج دیاگیا۔
ملزمین کی عدالت میں پیشی کے دوران چیترا کے ایک حامی کے لباس، لمبی داڑھی اور سر کے لمبے لمبے بالوں پر ریمارکس کرتے ہوئے جج نے کہا کہ مہذب طریقے سے جینا سیکھو۔ تم نے یہ جولڑکیوں کی طرح بال چھوڑ رکھے ہیں۔کیا تم بھارت میں رہتے ہو یا بیرون ملک میں ہو!جج نے پھر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ جب عدالت میں حاضری ہوگی تو تمہیں مہذب انداز میں ہونا چاہیے۔
چیترا کنداپورا کے تعلق سے جج نے ہمدردی جتاتے ہوئے کہا کہ فیس بک پر اس کے خلاف جو بھی نازیبا باتیں پوسٹ کی گئی ہیں وہ بہت غلط بات ہے۔ لڑکیوں کو اس طرح ہراساں نہیں کیاجانا چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

ملیناڈو کراولی ریلوے لائن منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لئے ریاستی وزیر اعلیٰ کمار اسوامی کا مرکزی حکومت سے تقاضہ

شیموگہ، شرنگیری، منگلورو جیسے علاقوں سے گزرنے والی ملیناڈو کراولی ریلوے لائن منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لئے ریاستی وزیر اعلیٰ کمار ا سوامی نے مرکزی حکومت سے تقاضہ کیا ہے۔

کرناٹک میں ناٹک جاری: یڈی یورپانے بی جے پی ممبران کو بلایا واپس

کرناٹک کے سیاسی ڈرامہ میں ایک نیا موڑآگیا ہے۔ریاست میں سیاسی بحران کے درمیان بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس یدی یرپپا نے بی جے پی پارٹی کے تمام ایم ایل اے کو واپس بلایا۔کرناٹک میں ممبران اسمبلی کی خریدو فروخت کی خبروں کے درمیان ان بی جے پی ممبران اسمبلی کو قومی دارالحکومت سے ...

لاپتہ بوٹ سورنا تربھوجا کشتی کا اغواء نہیں؛ اُڈپی ایس پی نے ظاہر کیا حادثے کا شکار ہونے کا خدشہ

بحرہ عرب میں ماہی گیری کے دوران لاپتہ ہوئی ’سورنا تربھوجا‘ کشتی کا اغواء نہیں   ہوا ہے، بلکہ ہمیں خدشہ ہے کہ یہ بوٹ حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔ اس بات  کی اطلاع  اُڈ پی پولس سپرنٹنڈنٹ لکشمن نمبرگی نے دی ہے۔

ملیناڈو کراولی ریلوے لائن منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لئے ریاستی وزیر اعلیٰ کمار اسوامی کا مرکزی حکومت سے تقاضہ

شیموگہ، شرنگیری، منگلورو جیسے علاقوں سے گزرنے والی ملیناڈو کراولی ریلوے لائن منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لئے ریاستی وزیر اعلیٰ کمار ا سوامی نے مرکزی حکومت سے تقاضہ کیا ہے۔

چیتے کی کھال فروخت کرنے کے دوران کنداپور میں بھٹکل کے پانچ افراد سمیت دس گرفتار

یہاں شاستری سرکل کے قریب غیر قانونی طورپر چیتے کی کھال فروخت کرنے کے الزام میں بینگلور کی سی آئی ڈی فوریسٹ یونٹ  نے دس افراد کو گرفتار کرلیا ہے جس میں پانچ کا تعلق بھٹکل، تین کا تعلق بیندور اور ایک ایک کا تعلق ، منڈگوڈ اور  ہوناورسے ہے۔ گرفتاری کی یہ واردات جمعہ کی دوپہر کو ...