پتور: نقلی موتی فروخت کرنے والی گینگ کا پردہ فاش۔ ملزموں میں منگلورو اے سی پی کا ڈرائیور بھی شامل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd April 2018, 11:11 AM | ساحلی خبریں |

پتور22؍اپریل (ایس او نیوز) جنوبی کینرا کی ڈسٹرکٹ اربن کرائم انٹلی جنس بیوریونے ایک ایسی گینگ کا پردہ فاش کیا ہے ، جس کے ارکان نقلی موتیوں کو اصلی موتی بتاکر فروخت کرتے ہوئے گاہکوں کے ساتھ دھوکہ کیا کرتے تھے۔

پولیس کے بیان کے مطابق اس گینگ کے گُرگے سمندر کی سیپیوں میں نقلی موتی رکھتے تھے اور خواہشمندمالدار گاہکوں کو یقین دلاتے تھے کہ یہ سمندر سے نکالے گئے اصلی موتی ہیں۔گرفتار شدہ ملزمین کی شناخت محمد منصور (۲۷سال)،ابراہیم (۳۵سال)، جی کے جارج(۳۵سال)،دنیش (۲۹سال)،محمد مختار (۱۹سال) ، محمد نوشاد (۲۹سال) اور محمد اسماعیل (۴۰سال) کے طور پر کی گئی ہے۔

ان ملزمین میں شامل محمد اسماعیل کے تعلق سے بتایاجاتا ہے کہ وہ منگلورو کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کا جیپ ڈرائیور ہے۔بتایا جاتا ہے کہ اس سے پہلے وہ ہوم گارڈس میں شامل تھااور اس کی ڈیوٹی اُپن انگڈی پولیس اسٹیشن میں ہوم گارڈ والنٹیر کے طورپر لگائی گئی تھی۔ اس دوران اس نے پولیس کیپ کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے آپ کو پولیس افیسر بتاکر لوگوں کو ڈرانے دھمکانے اور پیسے اینٹھنے جیسی سرگرمیوں میں اپنے آپ کو ملوث کرلیا۔ اس کے خلاف اپن انگڈی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر نند کمار کی سفارشات کو دیکھتے ہوئے اسماعیل کو ڈیوٹی سے برخاست کردیا گیا تھا۔

پھر اسماعیل نے کسی طرح فائر بریگیڈ عملے میں بطور ہوم گارڈ والنٹیر شمولیت اختیار کرلی۔وہاں سے اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے اس نے اے سی پی منگلورو کے ڈرائیور کے طور پر ملازمت حاصل کرنے میں بھی کامیابی حاصل کی۔کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس نے پولیس ڈپارٹمنٹ سے اہم معلومات حاصل کرنے اور انہیں جرائم پیشہ افراد تک پہنچانے کے لئے بطور ڈرائیور اس محکمہ میں رسائی حاصل کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔