منگلورو میں ایک این آر ائی کا اغوا؛ 1.5کروڑ روپے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd August 2016, 8:43 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 23/اگست (ایس او نیوز)منجا ناڈی علاقے کے رہنے والے محمد عارف (26) نامی شخص کو کسی گینگ کے ذریعے اغوا کرنے اور اس کی رہائی کے لئے 1.5کروڑ روپے کا تاوان طلب کرنے کا معاملہ تاخیر سے سامنے آیا ہے۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق محمد عارف کے ایک رشتے دار عبدالرحمن نے پولیس میں شکایت درج کرتے ہوئے بتایاہے کہ عارف خلیجی ملک میں کئی برسوں تک ملازمت کے بعد گزشتہ سال ہی واپس آیا تھا۔ اور روزانہ صبح 4.30 بجے پورٹ میں واقع ڈاکیا رڈ (گودی) میں جایاکرتا تھا۔11/اگست کوعلی الصبح عارف کے گھر کے پاس ایک کالی کار دیکھی گئی جو بڑی تیز رفتاری سے اس علاقے سے گزر گئی۔ گمان غالب ہے کہ شاید اسی کار میں عارف کو اغوا کرکے لے جایا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ایک بیرونی ملک کے نمبر سے بار بار عارف کے گھر پر کسی ایرانی نامی شخص کے فون کالس آرہے ہیں جس میں عارف کی رہائی کے لئے دیڑھ کروڑ روپے کامطالبہ کیا جارہا ہے۔ کوناجے سرکل پولیس انسپکٹر کا کہنا ہے کہ پولیس اس کیس کی تحقیقات میں لگی ہوئی ہے۔اور کچھ سراغ بھی اس کے ہاتھ لگے ہیں۔ اس ضمن میں بیکال نامی علاقے میں ایک گھر پر پولیس نے چھاپہ بھی مارا تھا۔ لوگوں کو شک ہے کہ شاید عارف کی طرف سے کسی کو بھاری رقم واجب الادا ہے، اس لئے ان لوگوں نے اپنی رقم وصول کرنے کے لئے اسے اغوا کرلیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔