بنگلورو میں 27،29 اگست 2اور3ستمبر کو گنیش جلوس،جلوس کے منتظمین کی طرف سے مسلمانوں سے تعاون کی اپیل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th August 2017, 12:31 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍ اگست(ایس او نیوز) بنگلورو میں گنیش تہوار کی مناسبت سے 27،29 اگست اور 2اور3ستمبر کوبہت بڑے بڑے جلوس نکالے جارہے ہیں ، جس کیلئے پولیس کی طرف سے غیر معمولی حفاظتی انتظامات کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ آج ان جلوس کے منتظمین نے اپنی تیاریوں کا اعلان کرتے ہوئے شہر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ اس جلوس کے اہتمام میں تعاون کریں اور گنیش تہوار میں بھائی چارگی کے طور پر شرکت کریں۔ آج اس سلسلے میں ایک اخباری کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے گنیش جلوس کے منتظمین نے بتایاکہ برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی حدود میں آنے والے 18اسمبلی حلقوں میں 27 اور29 اگست اور2اور 3 ستمبر کو جلوس نکالے جائیں گے۔ گنیش سمیتیوں کے صدر شنکرپا نے بتایاکہ شہر بھر میں جملہ 20 عوامی جلوس نکالے جائیں گے۔ کرشنا راجپورم ، مہادیو پورہ، بی ٹی ایم ، چک پیٹ ، وجئے نگر، مہا لکشمی لے آؤٹ، داسر ہلی ، یلہنکا ، بیاٹرائن پورہ، ہبال ، پلکیشی نگر، سروگنا نگر ، شیواجی نگر ، سی وی رامن نگر ، مہالکشمی لے آؤٹ ، شانتی نگر ، گاندھی نگر ،چک پیٹ ، وجئے نگر ، داسر ہلی وغیرہ حلقوں میں یہ جلوس نکلے گا۔ پچھلے چار سال سے مقامی لوگوں کے بھرپور تعاون کے ساتھ یہ جلوس نکل رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ گنیش تہوار کی وجہ سے مسلمانوں کی طر ف سے بقر عید کے اہتمام میں کسی طرح کی رکاوٹ نہ آئے اس کا خاص طور پر خیال رکھا جائے گا۔ ساتھ ہی مسلمانوں سے انہوں نے اپیل کی کہ شہر بھر میں گنیش جلوس کے اہتمام میں وہ اپنی طرف سے بھی تعاون پیش کریں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔