گیل نے ملز کو بتایا میچ فاتح کھلاڑی،کوہلی کے جلدلوٹنے کی امیدظاہرکی

Source: S.O. News Service | By Afeef Gawai | Published on 3rd April 2017, 6:36 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،3اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)رائل چیلنجرز بنگلور (آرسی بی) کے اوپنر بلے باز کرس گیل نے کہا ہے کہ نئے کھلاڑی ٹامل ملز میچ فاتح کھلاڑی ہیں اور ان کے آنے سے ٹیم کے خطاب جیتنے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔ آرسی بی نے اس بار انگلینڈ کے ملز کو 12 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔گیل کا خیال ہے کہ ملز آسٹریلیا کے مچل سٹارک کی غیر موجودگی میں ٹیم کے بولنگ اٹیک کی کمان سنبھالیں گے۔ ملز کے علاوہ بنگلور کے پاس آسٹریلیا کے بل ا سٹان لیک، نیوزی لینڈ کے ایڈم ملنے، ہندوستان کے سری ناتھ اروند کے علاوہ آل راؤنڈر کھلاڑی شین واٹسن، مقامی اسٹیورٹ بنی ہیں۔ گیل نے کہاکہ ہماری ٹیم میں اچھا مجموعہ اور توازن ہے۔انہوں نے کہا کہ ملز نے جب سے بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا ہے وہ اس کے بعد سے ہر جگہ اچھا مظاہرہ کر رہے ہیں، امید ہے کہ وہ اس بار بولنگ اٹیک کی کمان سنبھالیں گے، ٹیم میں کچھ نوجوان کھلاڑی بھی ہیں، مجھے امید ہے کہ وہ اس ٹیم میں فٹ بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وراٹ کوہلی جیسا ماہر کپتان ہے، ساتھ ہی کئی سینئر کھلاڑی بھی ہیں جو نوجوان کھلاڑیوں کا اچھا ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنی پوری کوشش کریں گے یہی ہمارا مقصد ہے، ہم چھوٹے چھوٹے ہدف بنا کر آگے بڑھیں گے، ہم اس بار ٹرافی جیتنا چاہتے ہیں۔

کوہلی کے کندھے میں چوٹ ہے اور اس وجہ سے وہ آئی پی ایل کے ابتدائی دور میں نہیں کھیلیں گے۔ گیل نے اس پر کہا کہ ہاں یہ ہمارے لئے مایوس کن اور برا ہے، کوئی بھی کھلاڑی میچ چھوڑنا نہیں چاہتا،یہ بد قسمتی ہے، میں نہیں جانتا کہ ان کی موجودہ صورت حال کیا ہے،ہم صرف ان کا انتظار کر سکتے ہیں۔کوہلی کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران چوٹ لگ گئی تھی اور اسی وجہ سے وہ چوتھا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے تھے۔ آئی پی ایل میں ان کو لے کر بی سی سی آئی نے کوہلی کی پوزیشن واضح کی تھی۔ کوہلی کی غیر موجودگی میں ٹیم پر کیا اثر پڑے گا اس پر گیل نے کہا کہ کس نے کہا وہ نہیں ہوں گے؟ وہ ہوں گے۔کوہلی کے علاوہ بنگلور اوپنر لوکیش راہل بھی زخمی ہو کر آئی پی ایل سے باہر ہو گئے ہیں۔ گیل نے راہل کوہندوستان کا اہم کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مستقبل روشن ہے، انہیں کوئی نہیں روک سکتا، صرف وہ خود اپنے کو روک سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...