کیا مرکزی وزیر نتن گڈکری لکھ پتی سے کروڑ پتی بن گئے ؟ انتخابی حلف نامے میں 25.12 کروڑ روپے کی جائیداد ہونے کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th March 2019, 11:50 PM | ملکی خبریں |

ناگپور،26 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ناگپور پارلیمانی سیٹ کے لئے داخل کئے گئے  پرچہ نامزدگی کے ساتھ اپنے  حلف نامہ  میں اپنے پاس  25.12 کروڑ روپے کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادہونے  کا اعلان کیا ہے۔گڈکری نے پیر کو ناگپور لوک سبھا سیٹ کے لئے اپنی پرچہ نامزدگی داخل کی ۔جہاں 11 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔

ان کے ٹیکس ریٹرن فارم کے مطابق سال 2013-14میں ان کی کل آمدنی 2,66,390روپے اور 2017-18میں 6,40,700روپے رہی۔حلف نامے کے مطابق ان کے پاس69,38,691روپے کی منقولہ جائیداد جبکہ ان کی بیوی کے پاس 91,99,160روپے کی منقولہ جائیداد ہے۔ ایچ یو ایف کے نام پر کل66,07,924روپے کی جائیداد گڈکری کے پاس ہے۔اسی طرح گڈکری کے پاس 6,95,98,325روپے اور ان کی بیوی کے پاس 6,48,60,325روپے کی غیر منقولہ جائیدادہے۔

ایچ ایو ایف کے نام پر ان کی کل 9,40,31,224روپے کی جائیداد ہے۔گڈکری نے ناگپور کے دھپیواڈا میں 29 ایکڑ کی زرعی زمین اپنے پاس ہونے کا اعلان کیا ہے جس میں سے 15 ایکڑ ان کی بیوی کے نام پر اور 14.60 ایکڑ ایچ یو ایف کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔گڈکری نے مہال (ناگپور) میں ایک آبائی مکان اور ورلی (ممبئی) میں ایک ایم ایل اے سوسائٹی میں ایک فلیٹ ہونے کا اعلان کیا ہے۔مرکزی وزیر نے اپنے حلف نامے میں بتایا کہ انہوں نے بچت کی منصوبہ بندی، مشترکہ فنڈ، بانڈ اور حصص میں 3,55,510روپے سرمایہ کاری کی ہے۔ حلف نامے کے مطابق ان کے بینک اکاؤنٹ میں 8,99,111روپے ہیں۔ان کی بیوی کے بینک اکاؤنٹ میں 11,07,909روپے ہیں۔سینئر بی جے پی لیڈر پر بینک کا 1,57,21,753 روپے کا قرضہ بھی ہے۔گڈکری نے اپنے پاس  چھ کاریں ہونے کا بھی اعلان کیا ہے جن میں سے چار ان کی بیوی کے نام پر ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...