قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو رہا کر دیا گیا

Source: S.O. News Service | By Sheikh Zabih | Published on 12th June 2017, 3:35 PM | عالمی خبریں |

طرابلس11جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)لیبیا کے سابق حکمران معمر القذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو اس شمالی افریقی مک کے مغربی شہر زنتان کی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

سیف الاسلام کو 2015ء میں ایک عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے لیبیا کے نیوز پورٹل الوسط کے حوالے سے بتایا ہے کہ لیبیا کے سابق آمر حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو جمعہ نو جون کو زنتان کی جیل سے رہا کر دیا گیا۔ سیف الاسلام کی رہائی ملک کے مشرقی شہر تبروک میں قائم منتخب حکومت کی طرف سے انہیں دی جانے والی عام معافی کے نتیجے میں ہوئی۔ رپورٹ میں ابوبکر الصدیق بریگیڈ ملیشیا کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کا حوالہ دیا گیا ہے۔ سیف الاسلام کی حفاظت کی ذمہ داری اسی ملیشیا کے حوالے تھے۔لیبیاکے سابق رہنما معمر القذافی کے بیٹے سیف الاسلام کبھی ملک میں بے پناہ طاقت و اختیارات کے مالک تھے لیکن اب وہ ایک بے یارو مددگار قیدی کی صورت میں اپنے خلاف مقدمے کی سماعت کے منتظر ہیں۔

ابوبکر الصدیق بریگیڈ کے مطابق سیف الاسلام رہائی کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل ہو گئے۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ تبروک میں قائم منتخب حکومت کی جانب سے انہیں یہ معافی کب دی گئی تھی۔سیف الاسلام قذافی سن 2011ء میں اپنے والد معمر القذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد گرفتار ہوئے تھے اور انہیں اُس وقت کے بعد سے زنتان کی اسی جیل ہی میں قید رکھا گیا تھا۔لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کی ایک عدالت نے سیف الاسلام قذافی کو 2015ء میں سزائے موت سنائی تھی۔ یہ سزا انہیں ملک میں 2011ء میں ان کے والد کی حکومت کے خلاف چلنے والی تحریک کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کے الزامات کے تحت سنائی گئی تھی۔

2011ء ہی میں ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت نے سیف الاسلام پر انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔معمر القذافی کی حکومت کے خاتمے اور ان کے قتل کے بعد سے لیبیا مسلسل افراتفری کا شکار ہے۔ اس شمالی افریقی ملک میں اِس وقت تین متوازی حکومتیں قائم ہیں۔ ان میں سے دو طرابلس میں جبکہ ایک تبروک میں کام کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...