بنگلورو میں بارش کی تباہ کاریوں کی روک تھام کے لئے اقدامات اراکین اسمبلی اور افسروں سے تبادلہ خیال۔پرمیشور بنگلورو اسمبلی حلقوں کا معائنہ کریں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th July 2018, 10:54 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍جولائی (ایس او نیوز) بنگلورو میں بھاری بارش کے دوران پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے اور بروقت راحتی کاموں کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے بنگلور وکے تمام اراکین اسمبلی ،ارکان پارلیمان ، کارپوریٹرس، بی ڈی اے اور بی ایم آر ڈی اے کے افسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

یہاں ودھان سودھا کے کانفرنس ہال میں منعقدہ اس اجلاس میں موسلا دھار بارش کے دوران شہر میں پیدا ہونے والے مسائل اور تباہ کاریوں پر اراکین اسمبلی اور کارپوریٹرس نے تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ شہر کے مختلف مقامات پر پائے جانے والے کوڑا کرکٹ کا ذکر کرتے ہوئے اکثر کارپوریٹرس اور اراکین اسمبلی نے کہاکہ ان کچرے کے ڈھیروں سے شہر کے کئی مقامات میں وبائی بیماریاں پیدا ہونے کا خطرہ ہے ۔اس لئے بارش کے پانی کے آسان اخراج اور کچرے کو ٹھکانے لگانے مناسب اقدامات پر توجہ دی جائے ۔ ان اراکین نے یہ بھی بتایا کہ سڑکو ں پر پڑے کچروں کے برساتی نالوں میں اٹک جانے کی وجہ سے بارش کے پانی کا آسانی کے ساتھ اخراج نہیں ہوپاتا ہے ۔جس کے نتیجہ میں بارش کے دوران سڑکو ں پر پانی بھر جانے سے ٹریفک اور راہ گیروں کے لئے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں ۔بارش کے پانی کے آسان اخراج کو یقینی بنانے، برساتی نالوں کی مرمت وغیرہ کے لئے وارڈ کے تحت امداد جاری کرنے کی بھی درخواست کی گئی۔ شہر میں جرائم: ان دنوں شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کے واقعات کو بھی چند اراکین اسمبلی نے اجلاس میں ا ٹھایا اور ان جرائم کی روک تھام کے لئے شہر میں نظم وضبط کے اصول کو سختی سے نافذ کرنے اور جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کابھی انہوں نے مطالبہ کیا۔ اجلاس کے آغاز میں پرمیشور نے کہا کہ وہ شہر کے تمام اسمبلی حلقوں کا دورہ کریں گے۔ اس دورہ کے دوران مختلف بلدی مسائل کے حل کے لئے مناسب اقدامات کریں گے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہر حلقے کے مسائل معلوم کرنے کے لئے وہ حلقہ کی سطح پر اجلاس بھی طلب کریں گے ۔ یہ اجلاس تمام حلقوں کے مسائل حل کرنے کے لئے طلب کیا گیا ہے ۔ 

بی ڈی اے اسکیموں کی جانچ: انہوں نے بتایا کہ بنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (بی ڈی اے) کے تعلق سے کئی شکایات موصول ہوئی ہیں ۔بی ڈی اے سے متعلق تمام اسکیموں کا ازسرنو جائزہ لیا جانا چاہئے اور جانچ کے لئے متعلقہ افسروں کو ضروری ہدایت دی گئی ہے۔اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں ریاستی وزراء کے جے جارج، بی زیڈ ضمیراحمد خان، جیما، بنگلور حلقوں کے کئی اراکین اسمبلی اورمےئر سمپت راج نے شرکت کی۔ سابق ریاستی وزیر و کانگریس کے سینئر رکن اسمبلی حلقہ بی ٹی ایم رام لنگا ریڈی نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...