کابینہ میں توسیع پر تبادلۂ خیال کے لئے پرمیشور دہلی روانہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd August 2018, 10:11 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍اگست(ایس او نیوز) کانگریس جنتادل (ایس) مخلوط حکومت کی رابطہ کمیٹی کے لئے کانگریس اور جنتادل (ایس) کے دوممبروں کے تقرر اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کے لئے نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور آج دہلی روانہ ہوئے۔

اپنی روانگی سے قبل اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کے پی سی سی صدر دنیش گنڈو راؤ کورابطہ کمیٹی کا ممبر مقرر کرنے کا پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے فیصلہ کیا ہے، اسی لئے جنتادل (ایس) سے کسی کو رابطہ کمیٹی میں مقرر کرنے کا بھی فیصلہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ عموماً کے پی سی سی صدر کو مقرر کرنے پر جنتادل (ایس) کی طرف سے بھی اس پارٹی کے صدر کو مقرر کیا جانا چاہئے، لیکن ان کی بجائے اگر کسی سینئر رہنما کو مقرر کیاجاتاہے تو بھی کانگریس کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر پرمیشور نے ریاستی حکومت کی طرف سے کنڑا فلم انڈسری کی ترقی کے لئے ہر ممکن مدد کا تیقن دیا اور کہاکہ کنڑا فلم انڈسٹری کو نئے شعبوں کی طرف رخ کرکے ترقی حاصل کرنی چاہئے۔ اس موقع پر کنڑا فلم چیمبر آف کامرس کے چیرمین چننے گوڈا اور دیگر نے بھی فلم انڈسٹری کی ترقی کے متعلق نائب وزیر اعلیٰ کے خیالات سے اتفاق کیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...