ملک میں ذات پات وفرقہ پرستی ابلنے لگی ہے: گووند راؤ؛مخلوط حکومت کے اراکین بی جے پی کو بر سراقتدار آنے کاموقع نہ دیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th June 2018, 11:13 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،17؍جون(ایس او  نیوز) مشہور مفکر پروفیسر جے کے گوند راؤ نے کہا کہ آزادی حاصل ہونے کے بعد ذات پات اور فرقہ پرستی مٹنے اور ختم ہونے کے بجائے مزید اضافہ کے ساتھ ابلنے لگی ہے ۔ شہر کے کنڑا بھون نائنا آڈیٹوریم میں بسوا ،امبیڈکر جینتی کے تحت دلت سنگھرش سمیتی ( ڈی ایس ایس)کے زیر اہتمام فرقہ پرستی مخالف دن کے مباحثہ میں شرکت کرتے ہوئے پروفیسر جے کے گووند راؤ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اقتدار اسی مقصد سے حاصل کیا ہے کہ وہ ملک کو ہندوتوا بنا سکیں اور ملک کو سیکولر ملک کے بجائے ہندو ملک کے طور پر پیش کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا خود ایک الگ خفیہ ایجنڈا ہے جس کے تحت وہ آر ایس ایس اور سنگھ پریوار کے اشاروں پرچلتے ہوئے ملک کو ہندوتوا میں تبدیل کرنے کی کوشش کرنے لگی ہے۔ انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ وہ فرقہ پرست بی جے پی کے ناپاک عزائم سے چوکنا رہیں ۔ ورنہ آنے والے دنوں میں فرقہ پرست طاقتیں ملک کو ہندوتوا کے نام پر تباہی کے دہانے لے جاسکتی ہیں اور سکیولر ذہن رکھنے والے افراد کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام مخالف باتوں پر احتجاج ضروری ہے۔اگر اس طرح کا اقدام نہ کیا جائے تو نقصان خود ہمارا ہی ہوگا ۔ انتخابات کے آنے اور جانے سے فرق نہ ہونے کی ذہنیت دوبارہ مودی کو موقع فراہم کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے خلاف باتیں کرنے کے بجائے ہم خود اپنے آپ سے سوال کریں۔ پروفیسر گوند راؤ نے کہا کہ ذات پات اور فرقہ پرست کو اقتدار سے دور رکھنے کے مقصد سے جنتادل سکیولر اورکانگریس نے جواتحاد کیا ہے وہ کافی خوش آئند بات ہے ۔ اس کو بچائے رکھنے کے بجائے مذکورہ دونوں پارٹیوں کے اراکین اسمبلی وزارت حاصل کرنے کے لئے جولابی چلانے لگے ہیں، اس سے کافی نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی مخلوط حکومت کو بچاکر آگے لے جانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ فرقہ پرست جماعتیں اپنے حربے میں ہر گز کامیاب نہ ہوسکیں۔اس موقع پر دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔