پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل کمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd December 2018, 9:02 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،03؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ملک میں پٹرول اور ڈیزل مسلسل 12ویں روز سستے ہوئے ہیں اور پٹرول کی قیمت ممبئی میں رواں سال کی کم ترین سطح پر اور دہلی میں نو ماہ بعد 72 روپے فی لیٹر سے نیچے آ گئی ہے۔ ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی طرف سے پیر کے روز یہاں جاری اعداد و شمار کے مطابق ممبئی میں پیر کے روز پٹرول کی قیمت 30 پیسے کم ہوکر 77.50 روپے فی لیٹر رہی جو سال 2018 کی کم ترین سطح ہے۔ وہاں ڈیزل 38 پیسے کی کمی کے ساتھ 69.77 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 30 پیسے سستا ہوکر 71.93 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ یہ اس سال 02 مارچ کے بعد پہلی بار 72 روپے سے نیچے آیا ہے۔ یہاں ڈیزل بھی 36 پیسے کی کمی کے ساتھ 66.66 روپے فی لیٹر پر رہا۔کولکاتہ میں آج پٹرول کی قیمت 29 پیسے اور ڈیزل 36 پیسے فی لیٹر کم ہوئی اور یہ بالترتیب 73.96 روپے اور 68.39 روپے فی لیٹر پر آ گئی۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت 31 پیسے کم ہو کر 74.63 روپے اور ڈیزل کی 39 پیسے کی کمی کے ساتھ 70.38 روپے فی لیٹر درج کی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...