بچپن میں چائے بیچنے سے لے کر وزیراعظم بننے تک آپ نے ثابت کردیا تبدیلی ممکن ہے: ایوانکا ٹرمپ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th November 2017, 11:43 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد،29؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیراعظم نریندر مودی اور صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر ایوانکا ٹرمپ نے حیدرآباد کے ایچ آئی سی سی میں مشترکہ طورپرگلوبل انٹرپرینرشپ سمٹ کا افتتاح کیا۔ اس سمٹ میں تاجرخواتین پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ان دونوں نے روبوٹ پر ہندوستان اور امریکہ کے جھنڈوں پر بٹن دبایا۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی مشیر اور دختر ایوانکا ٹرمپ نے ہندوستان کو وائٹ ہاؤز کا بہترین دوست قرار دیا اور کہا کہ آج کی کانفرنس دونوں ملکوں کے عوام کی مضبوط دوستی کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی معیشت کی ترقی اورسلامتی کی شراکت کی علامت ہے۔انہوں نے ٹرمپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤز میں اب انڈیا کا ایک سچا دوست موجود ہے۔ ایوانکا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ستائش کی اور کہا کہ آپ کی کامیابیاں غیر معمولی ہیں۔ بچپن میں چائے بیچنے سے لے کر انڈیا کا وزیراعظم بننے تک آپ نے ثابت کیا ہے کہ انسان کوشش اور جدوجہد سے اپنی حالت تبدیل کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان افرادی قوت میں صنفی تفاوت کو نصف حد تک کم کر دیتا ہے تو آئندہ تین برس میں اس ملک کی معیشت میں 150ارب ڈالر تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے حیدرآباد میں آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹکنالوجی سے آراستہ اس قدیم شہر میں آمد بہت خوشی کی بات ہے۔ٹکنالوجی کے یہ مراکزمشہور زمانہ بریانی کی بدولت اور بھی زیادہ دمک اٹھیں گے۔ مائیکرو سافٹ کے ستیہ ناندیلا جیسے چیف ایگزیکیٹیو افسراسی حیدرآباد کے اسکولوں کے طالب علم ہیں۔ ٹی ہب کی جدید ترین سہولت آئندہ سال یہاں قائم ہوگی اور ایشیا کا سب سے بڑا مرکز بن جائے گا۔ انھوں نے عوام کو اصل طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ نگینوں کے اس شہر میں سب سے بڑا خزانہ آپ ہیں۔ آپ خواب دیکھنے والے ، تخلیق کار ، کاروباری منتظم اور قائدین ہیں جو کبھی کوشش ترک نہیں کرتے۔ کبھی امیدوں کا دامن نہیں چھوڑتے اور ہمیشہ ایک بہتر مستقبل کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس سہ روزہ کانفرنس کے موقع پر وہ ہر ایک کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں کہ وہ باہم مل جل کر ایک دوسرے سے سیکھیں اور اپنے معاشرہ میں رکاوٹیں ختم کرنے کے نئے طریقے ڈھونڈیں تاکہ خواتین آزادانہ طور سے اختراع ، کامیابی کے لئے اختیارات کا حصول اور ہمارے بچوں کے لئے روشن مستقبل یقینی بنا سکیں۔ایوانکا نے آذربائیجان سے کانفرنس میں شریک کمسن انٹرپرینر ریحان کمالووا کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ریحان کی عمر 15 برس ہے مگر کم عمری انہیں اپنا ادارہ قائم کرنے سے نہیں روک سکی جو بارش کے پانی سے توانائی پیدا کرتا ہے۔ ریحان کا زبردست اصول ہے کہ ایک وقت میں ایک گھر کو روشن کیا جائے۔ ریحان ، آپ کا روشن کردہ ہر گھر پوری دنیا کو روشن کر رہا ہے۔ ہم سب آپ کی ذہانت اور محنت سے متاثر ہوئے ہیں۔ انھوں نے خواتین کو صنعت و تجارت میں آگے آنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر 2014 ء سے 2016 ء کے درمیان خواتین میں کاروباری نظامت کی سرگرمی میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ میں گزشتہ عشرے کے دوران خواتین کے ملکیتی اداروں کی تعداد میں 45 فیصد اضافہ ہوا ۔وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ ہندوستان اختراعات کی سرزمین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی خواتین زندگی کے مختلف شعبہ جات میں آگے ہیں۔ ہندوستان کے قدیم ترین چار ہائی کورٹس میں سے تین کی صدارت خاتون ججس کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں خواتین بہتر مظاہرہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ثانیہ مرزا ، سائنانہوال ، پی وی سندھو کا بطور خاص تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی امداد باہمی کی تحریکات میں بھی خواتین آگے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ سمٹ پہلی مرتبہ جنوبی ایشیا میں ہورہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سمٹ تھنک ٹینک ، سرکردہ صنعت کاروں ، انٹرپرینرس کو ایک جگہ کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سمٹ کے ذریعہ امریکہ کی سیلیکان ویلی شہر حیدرآباد سے جڑگئی ہے۔ اس سے ہندوستان اور امریکہ کے دیرپا رشتوں کا اظہار ہوتا ہے۔ یہ سمٹ ہمارے انٹرپرینرس اور اختراعات پیدا کرنے والوں کوحوصلہ افزائی کا سبب بنے گی۔ نگہداشت صحت ، لائف سائنس ، ڈیجیٹل اکنامی ، انفراسٹرکچر سمٹ بنی نوع انسان کے لئے ضروری ہیں۔ ہندوستان خواتین کی طاقت میں یقین رکھتا ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانا اور ان کو ترقی دینا ضروری ہے۔ خواتین میں کافی صلاحیت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی سرکردہ خواتین جنگجو بھی ہوئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...