فرانس:ارکانِ پارلیمنٹ کا صدر اولاند سے فلسطین کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th February 2017, 11:29 AM | عالمی خبریں |

پیرس،27؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)فرانس میں مختلف سیاسی وابستگی کے حامل 154ارکانِ پارلیمنٹ اور سینیٹروں نے صدر فرنسوا اولاند سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔صدر کے نام اپنے خط میں ارکان پارلیمنٹ نے لکھا ہے کہ فرانس کو چاہیے کہ اس تنازع میں پیچیدگی سے باہر آںے کے لیے اپنے ارادے اور منشا کا اظہار کرے۔ اس سلسلے میں ایک مرتبہ پھر سرکاری طور پر حق خود ارادیت اور اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کے حوالے سے موقف باور کرایا جائے کہ فلسطینی عوام کو ایک ریاست بنانے کا حق حاصل ہے۔ یہ امر نہایت ضروری ہے خواہ بین الاقوامی قانون کے احترام کے واسطے یا پھر اسرائیل کی سکیورٹی کے لیے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ جنابِ صدر آپ اس وقت ایک چیلنج کی سطح پر کھڑے ہیں ، آپ اس تاریخی موقع کو ہر گز نہ گنوائیے اور اس وقت فلسطینی ریاست کو تسلیم کیجئے۔اس خط میں دائیں اور بائیں بازو کے زیادہ تر سیاسی گروپوں کی نمائندگی شامل ہے۔ دستخط کرنے والوں میں بالخصوص سوشلسٹ رکن پارلیمنٹ اور فرانسیسی فلسطینی دوستی کے گروپ کے سربراہ گیلیبر روجے ، سوشلسٹ ارکان پارلیمنٹ میری جورج بوفے ، بیار لورن کے علاوہ سینیٹ کی دو ارکان ایلن ارشیمپو اور اسٹر بنباسا ، سوشلسٹ ارکان سینیٹ ماری نوویل لینیمین ، ماٹیو ہینوٹین ، کیترین ٹاسکا اور ریپبلکن ارکان جان لاک ریٹزر اور میشیل فوازان شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...