مرڈیشور میں 19 مارچ سے خواتین کے لئے سلائی کی مفت تربیت کا انتظام
بھٹکل 5؍مارچ (ایس او نیوز) مضافاتی تعلیمی ٹرسٹ(رجسٹرڈ) مرڈیشور کی جانب سے ’جیون سکھشن یوجنا‘ کے تحت سلائی کی تربیت کا دسواں بیاچ 19مارچ سے شروع کیا جائے گا۔
پریس ریلیز کے مطابق اس تربیتی کورس کی مدت 4 ماہ ہوگی اور اس کے لئے کسی بھی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔سلائی کے علاوہ اونی دھاگے کاکام، کشیدہ کاری، ایمبرائڈری، فیشن ڈیزائننگ، پینٹنگ جیسے دیگر ہنر بھی سکھائے جائیں گے۔ اس منصوبے کی ڈائریکٹر آشا کامت نے دلچسپی رکھنے والی خواتین اور لڑکیوں سے گزارش کی ہے کہ وہ 15مارچ کے اندر ٹرسٹ کے دفتر میں پہنچ کر اپنا نام رجسٹر کروالیں۔اور اس مفت سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔
مزید معلومات کے لئے ایس ایس کامتھ ایڈمنسٹریٹیو دھرم درشی، مرڈیشور گرامین شکھشن پرتشٹھان (رجسٹرڈ) مرڈیشور۔ موبائل:9902688754 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔