منگلورو کے اے جے اسپتال میں پھیپھڑوں کے مرض کے متعلق مفت میڈیکل  چک اپ کیمپ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th September 2018, 7:43 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:7/ستمبر(ایس اؤ نیوز) پھیپھڑوں کی  بیماری میں مبتلا مریضوں کے لئے ریاست کے مشہور و معروف اور جدید ٹکنالوجی سے آراستہ منگلورو کے اے جے اسپتال  میں ستمبر 11اور12کو مفت چک اپ  کیمپ رکھاگیا ہے۔

پریس کانفرنس میں اے جے  اسپتال کے مارکیٹنگ آفیسر شیو پرساد شٹی نے مفت میڈیکل چک اپ کیمپ کی جانکاری دیتےہوئے بتایاکہ کیمپ  کے ذریعے ابتداء میں ہی پھیپھڑوں کے متعلق بیماری کا پتہ لگانا ، اس تعلق سے انہیں مفید مشورے دینا اور مریض کو بہتر علاج مہیا کرنا کیمپ کا اصل مقصد ہے۔ وہ لوگ جن کو ہمیشہ کف کی، کف میں خون آنے کی شکایت رہتی ہے اور پھیپھڑوں  کے آپریشن کی ضرورت والوں ، پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا مریض کیمپ سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ کیمپ میں شریک ہونا چاہتے ہیں تو اپنا نام رجسٹریشن کے لئے 0824-6613252۔8494890600پر رابطہ کرنے کو کہاگیا ہے۔ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر سمبھرم شٹی، محمد اشرف وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔