غریب طلباء کے بعد اب آئندہ تعلیمی سال سے عام زمرے کے طلبہ کیلئے بھی دیئے جائینگے مفت لیپ ٹاپ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th January 2018, 12:30 PM | ریاستی خبریں |

ٹمکور،9 ؍جنوری(ایس او نیوز)درج فہرست ذات اور قبائلوں کے طلبہ کے لئے حکومت کی طرف سے دئے جارہے مفت لیپ ٹاپ کی سہولت آئندہ تعلیمی سال سے عام زمرے کے طلبہ کے لئے بھی فراہم کی جائے گی۔یہ بات ریاستی وزیر برائے قانون ٹی بی جئے چندرا نے کہی، انہوں نے یہاں ٹمکور ضلع انتظامیہ، ڈپارٹمنٹ آف کلجویٹ ایجوکیشن اور محکمہ تکنیکی تعلیم کے مشترکہ زیر اہتمام شہر کے ڈاکٹر گبی ویرنا کلا کشیترا میں منعقدہ سال2016-17 کے خصوصی منصوبے اور گریجنوں کے منصوبے کے تحت درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائلوں کے طلبہ میں مفت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے بعد  خطاب کررہے تھے ۔ 

اپنے خطاب میں انہوں نے  کہا  کہ دنیا بھر میں انفارمیشن ٹکنالوجی کے شعبے میں ریاست کو  اول مقام حاصل ہے، یہاں کے غریب طلبہ میں بھی انفارمیشن ٹکنالوجی کی تعلیم کو عام کرنے کے مقصد سے ریاستی حکومت نے ملک بھر میں پہلی مرتبہ درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائلوں کے بچے جو پی یو سی سال دوم اور ڈپلومہ کی تعلیم حاصل کررہے   ہیں، انہیں مفت لیپ ٹاپ فراہم کررہی ہے، یہ سہولت آئندہ تعلیمی سال سے عام زمرے کے طلبہ کو بھی اہم کی جائے گی، جس کیلئے فی الحال 225 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں، وزیر موصوف نے بتایا کہ ضلع میں19 سرکاری فرسٹ گریڈ کالج اور 2 سرکاری پالی ٹکنیک کالجوں کے1676 طلبہ میں مفت لیپ ٹاپ تقسیم کئے جارہے ہیں۔اس سے درج فہرست ذات اور قبائلوں کے طلبہ کو عام زمرے کے طلبہ کے ساتھ مقابلہ کرنے میں اور معیاری تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملے گی، انہوں نے بتایا کہ پچھلے 4 سالوں سے ریاستی حکومت نے درج فہرست ذات اور قبائلوں کی ترقی کے لئے اب تک86 ہزار کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں۔

جلسہ کی صدارت  کرتے ہوئے ٹمکور شہری اسمبلی حلقہ کے رکن ڈاکٹر رفیق احمد نے کہا کہ ریاستی حکومت نے طلبہ کی سہولت کے لئے اریوڈ، ودیا سری جیسے اہم منصوبوں کو جاری کیا ہے، آئندہ دنوں میں ڈیجیٹل کلاس بھی شروع کئے جائیں گے، جس سے طلبہ کو نصابی تعلیم کے ساتھ کمپیوٹر کی تعلیم بھی دی جاسکتی ہے۔اس موقع پر اڈیشنل ڈائرکٹر ملیشورپا، رمیش بابو، سی انیتا اور دیگر موجودتھے۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔