فرانس: قومی دن کے موقع پر پریڈ میں حادثہ پریشانی کا باعث

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th July 2018, 12:09 PM | عالمی خبریں |

دبئی 16؍جولائی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )فرانس کے قومی دن Bestille Day کے سلسلے میں ہفتے کے روز پیرس میں منعقد پریڈ میں صدر امانوئل ماکروں نے بھی شرکت کی۔

پریڈ کے دوران اْس وقت عجیب سی صورت حال پیدا ہو گئی جب دو موٹر بائیکس ایک دوسرے سے ٹکرا کر گر پڑیں اور ان پر سوار دونوں پولیس اہل کار ہزاروں افراد کے سامنے شرمندگی کا شکار ہو گئے۔

اس موقع پر پریڈ کے میدان میں زمین پر گر پڑنے والے پولیس اہل کاروں کی شرمندگی دور کرنے کے واسطے صدر ماکروں اور حاضرین نے جواب میں تالیاں بجا دیں۔ فرانس کا قومی دن 14 جولائی 1789 کو بغاوتِ بیسٹائل کی یاد میں منایا جاتا ہے جو انقلاب فرانس میں ایک اہم واقعہ تھا۔ بیسٹائل دارالحکومت پیرس (فرانس) کا ایک پرانا قلعہ تھا جو چودھویں صدی عیسوی میں تعمیر کیا گیا اور سال ہا سال بطور سیاسی جیل استعمال ہوتا رہا۔ 14 جولائی 1789 کو عوام نے ہلہ بول کر اسے تباہ کر دیا اور تمام قیدی رہا کرا لیے۔ جیل کی تباہی کے بعد انقلاب فرانس کے لیے مزید راہ ہموار ہوئی جس نے وہاں بادشاہت کا نظام ختم کر دیا۔ ہفتے کے روز ہونے والی پریڈ میں لڑاکا طیاروں نے کرتب دکھائے جب کہ مسلح افواج نے بھی دارالحکومت کی مشہور شاہراہ شانزے لیزے پر پریڈ کا مظاہرہ کیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...