شامی فورسز ہی نے کیمیائی حملہ کیا تھا: فرانس ثبوت دے گا

Source: S.O. News Service | Published on 20th April 2017, 3:54 PM | عالمی خبریں |

پیرس،20اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)فرانس کی انٹیلی جنس سروسز آیندہ دنوں میں شامی صدر بشارالاسد کی فورسز کے خلاف اس امر کا ثبوت دیں گی کہ انھوں نے ہی 4 اپریل کو صوبے ادلب میں بے گناہ شہریوں پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔یہ بات فرانسیسی وزیرخارجہ ڑاں مارک آیرو نے ایک ٹیلی ویڑن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔انھوں نے کہا کہ ”فرانسیسی انٹیلی جنس سروسز اور ملٹری انٹیلی جنس شام میں کیمیائی حملے کی تحقیقات کررہی ہیں۔یہ ایک اہم سوال ہے اور ہم اس امر کا ثبوت دیں گے کہ شامی رجیم ہی نے یہ حملے کیے تھے۔انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس کچھ ایسے عناصر ہیں جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ اسد رجیم نے جانتے بوجھتے ہوئے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔
دوسری جانب شامی صدر بشارالاسد کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کی حقیقت سے ہی انکاری ہیں۔ انھوں نے گذشتہ ہفتے فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ 4 اپریل کو شمال مغربی صوبے ادلب میں زہریلی گیس کے حملے کی کہانی ”100 فی صد من گھڑت“ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شامی فوج تو تمام کیمیائی ہتھیاروں سے پہلے ہی دستبردار ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی پہلے ہی شامی فوج کو اس کیمیائی حملے کا مورد الزام ٹھہرا چکی ہیں لیکن شامی حکومت اس حملے میں ملوّث ہونے کی تردید کرتی چلی آرہی ہے۔صوبہ ادلب میں واقع قصبے خان شیخون پرزہریلی گیس کے حملے میں متعدد بچوں سمیت ستاسی افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...