فرانس میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع

Source: S.O. News Service | Published on 23rd April 2017, 7:05 PM | عالمی خبریں |

پیرس23اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آج فرانس میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے عوام اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ آج کے انتخابات کا نتیجہ فرانس کے علاوہ یورپ کی مجموعی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کر سکتاہے۔پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام آٹھ بجے تک جاری رہے گی۔ ابتدائی نتائج الیکشن ختم ہونے کے فوری بعد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔ آج اتوار کے الیکشن میں مطلوبہ پچاس فیصد ووٹ حاصل نہ کرنے کی صورت میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان سات مئی کو دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ فرانس کے اوورسیز علاقوں میں ہفتہ بائیس اپریل کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔ امریکا، کینیڈا اور لاطینی امریکی ملکوں میں مقیم فرانسیسیوں نے بھی اکیس اپریل کو اپنے اپنے ووٹ ڈالے۔پولنگ کے دوران انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سارے فرانس میں پچاس ہزار پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سات ہزار فوجی بھی متعین کیے گئے ہیں تا کہ امن و سلامتی کی فضا میں لوگ رائے شماری میں شریک ہوسکیں۔الیکشن میں اصل مقابلہ چار امیدواروں میں خیال کیا جا رہا ہے۔ ان میں ایمانویل میکروں، انتہائی دائیں بازو کی خاتون امیدوار مارین لے پین، قدامت پسند فرانسوا فیوں اور سخت گیر نظریات کے حامل بائیں بازو کے ژاں لک میلنشاں شامل ہیں۔فرانسوا فیوں صدارتی الیکشن کی مہم شروع ہونے پر خاصے فیورٹ خیال کیے گئے تھے لیکن بعد میں چند اسکینڈلز نے ان کی مقبولیت کے گراف کو انتہائی کم کر دیا۔ میلنشاں اس وقت چوتھی پوزیشن پر ہیں۔ فیوں اور میلنشاں کا دوسرے مرحلے تک رسائی کا امکان خاصا کم خیال کیا جا رہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دہشت گردانہ حملے کے بعد کہا تھا کہ اس کا فائدہ خاتون امیدوار مارین لے پین کو ہو سکتا ہے۔ تجزیہ کاروں کا بھی خیال ہے کہ تازہ حملے کے بعد انتخابی مہم میں اقتصادیات اور بیروزگاری کے ساتھ ساتھ ملکی سکیورٹی کو بھی اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔آج کے الیکشن میں فیورٹ خیال کیے جانے والے انتالیس برس کے امیدوار ایمانویل میکروں ہیں، جو کامیابی کی صورت میں فرانس کے سب سے کم عمر صدر ہوں گے۔ وہ یورپی یونین کے حامی ہونے کے علاوہ کاروباری حلقوں میں بھی خاصے مقبول ہیں۔ اُن کی اپنی سیاسی پارٹی کا نام  آن دی مُووہے۔اس وقت پہلے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل کئی رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق ایمانویل میکروں کو قدامت پسند امیدوار مارین لے پین پر معمولی سی سبقت حاصل ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔