فرانس : 9 سالہ ننھا چور پولیس کی تحویل میں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th July 2018, 12:33 PM | عالمی خبریں |

پیرس29جولائی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیس نے ایک اپارٹمنٹ میں چوری کے شْبہے میں ایک نو سالہ بچّے اور اْس کے تیرہ سالہ ساتھی کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق دونوں ننھے چور رات دس بجے کے قریب ایک عمارت کی بالکونی میں معلّق پائے گئے تھے۔ حراست میں لیے جانے سے قبل دونوں نے ایک تھیلے سے جان چھڑا لی تھی جس میں ملٹی میڈیا آلات، ایک بٹوہ اور نقدی موجود تھی۔چوری کی واردات کا نشانہ بننے والی شخصیت کا کہنا ہے کہ اس نے ایک بچّے کو قابو کرنے کی کوشش کی تھی مگر وہ بالکونی کے ذریعے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ فرار ہو گیا۔نو سالہ بچّے کو پناہ کے مرکز پہنچا دیا گیا جب کہ اس کے تیرہ سالہ ساتھی سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...