وزیراعظم مودی کا حملہ:4سال پہلے کسی نے سوچابھی نہیں تھا کہ سکھ فسادمعاملے میں کانگریس لیڈر کوسزا ملے گی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th December 2018, 7:43 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،19دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے 1984سکھ مخالف فسادات میں انصاف میں تاخیر کا خاکہ پیش کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ کسی نے نہیں سوچا تھا کہ کانگریس لیڈر کو معاملے میں مجرم ٹھہرایا جائے گا۔ممبئی میں ’ریپبلکن سمٹ‘کے دوران مودی نے یہ بیان دیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ 4 سال پہلے کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ 1984کے سکھ قتل عام کیس میں کانگریس لیڈر کو سزا ملے گی اور ان (متاثرین کو) انصاف ملے گا۔دہلی ہائی کورٹ کی طرف سے 1984سکھ مخالف فسادات کیس میں کانگریس لیڈر سجن کمار کو قصوروار ٹھہرائے جانے اور انہیں تاعمر قید کی سزا سنائے جانے کے ایک دن بعد مودی نے یہ بیان دیا ہے۔عدالت نے پیر کو اپنے حکم میں کہا تھا کہ یہ فسادات انسانیت کے خلاف جرائم تھے اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی مدد سے ان لوگوں کوسیاسی تحفظ حاصل تھا۔ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے کہ ملزمان کو سزا دینے میں تین دہائی لگ گئی لیکن متاثرین کو یہ یقین دہانی دینا ضروری ہے کہ عدالت کے سامنے پیش ہونے والے چیلنجوں کے باوجود سچ کی جیت ہوتی ہے اور بالآخر انصاف ملتاہے۔’ریپبلک سمٹ‘ مودی نے رافیل کے معاہدے پر سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر کانگریس پر بھی نشانہ سادھا۔مودی نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ بدعنوان کے الزامات کولے کرملک کی سپریم کورٹ کارخ کیاگیاہے،وہاں انہیں ایک واضح فیصلہ ملاکہ جو کچھ بھی کیا گیا (رافیل معاہدے میں)وہ شفافیت اور ایمانداری کے ساتھ کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ چار سال پہلے (جب کانگریس اقتدار میں تھی)کسی نے بھی نہیں سوچاتھا کہ یہ بھی ہو سکتا ہے۔4 سال قبل کسی نے بھی نہیں سوچا تھا کہ اگستا ویسٹ لینڈ کے ہیلی کاپٹر کے کرپشن کیس میں اہم الزام کرشچین مشیل، ایک دن ہندوستان میں ہوگا،سب کے تار جوڑے جا رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...