وکاس ماڈل گجرات:کیمیائی پلانٹ میں دھماکے، 4 افراد ہلاک، 9 زخمی
وڈودوارا، 21 جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)’’وکاس ماڈل ‘‘گجرات کے وڈوودہ شہر کے مضافات میں واقع ایک کیمیکل پلانٹ میں دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 9 دیگر زخمی ہوئے۔ ایک سینئر پولیس اہلکار نے کہا کہ دھماکے صبح صبح 5:30 بجے نندیشی کے نزدیک گجرات انڈسٹری ڈویلپمنٹ کارپوریشن (جی آئی ڈی سی) کے علاقے میں واقع کمپنی کے فلٹر پلانٹ میں ہوئے۔ووڈوود ڈسٹرکٹ کے کلیکٹر پی بھٹی نے کہاکہ حادثے میں کمپنی کے چار مزدور ہلاک ہوئے۔انہوں نے کہا کہ زخمی افراد کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کیاگیاہے۔انہوں نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں دوافرادکی حالت نازک تھی۔انہوں نے کہاکہ ہم نے حادثہ کے کیس میں انکوائری کا حکم دیاہے۔دھماکے کی وجہ سے فوری طور پر جانی نہیں گئی ہے ۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ فائر بریگیڈکو آگ پرقابوپانے کے لیے تقریباََدو گھنٹے لگے۔فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اس واقعے میں کمپنی کے دو پلانٹس کی مشینری اور سامان خراب ہوگئے تھے۔ارد گردمیں واقع کمپنی کے یونٹ بند کرنے کے لیے کہاگیاہے۔