چار خواجہ سراؤں نے سبری مالا مندر میں پوجا کی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th December 2018, 7:56 AM | ملکی خبریں |

سبری مالا ؍کیرالہ،19دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) چار خواجہ سراؤں نے منگل کو سخت پولیس کی سیکوریٹی میں پہاڑی پرواقع ایپا مندر میں پوجا کی۔ انہیں اس سے پہلے مندر کی طرف بڑھنے سے روک دیا گیا تھا۔ روایتی سیاہ رنگ کی ساڑھی پہنے ان خواجہ سراؤں نے بزعم خویش دیوتا کو چڑھا چڑھانے کے لئے روایتی چڑھاوا لیا ہوا تھا ۔ چاروں خواجہ سراؤں کو پولیس نے مکمل سیکورٹی فراہم کی۔چاروں نے کہا کہ وہ اس کے تئیں نہایت’’ خوش‘‘ ہیں کہ انہیں مندر میں ’’پوجا‘‘ کرنے کا موقع ملا اور یہ ان کی زندگی کے ایک مشن کا تجربہ ہوگیا ۔ان چاروں نے کیرالہ ہائی کورٹ کی طرف سے مقرر کی نگرانی کمیٹی کے رکن سے پیر کو یہاں ملاقات کی تھی جس کے بعد انہیں مندر میں داخلہ کی اجازت دی گئی تھی۔پولیس نے اس سے پہلے انہیں یہ کہہ کر کوئی مدد کرنے سے انکار کر دیا تھا کہ انہیں مسئلے پر کچھ قانونی مشاورت لینی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...