غزہ: یوم القدس ملین مارچ پر اسرائیلی حملوں میں چار فلسطینی شہید

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th June 2018, 12:06 PM | عالمی خبریں |

غزہ 9جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کل جمعہ کے روز ’عالمی یوم القدس‘ کے موقع پر لاکھوں افراد نے مشرقی سرحد کی طرف مارچ کیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج کی طرف سے نہتے مظاہرین پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں کم سے کم چار فلسطینی شہری شہید اور چھ سو زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مشرقی غزہ کی پٹی پر جاری مظاہروں پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔ مو صولہ اطلاعات کے مطابق بزدل قابض فوج نہتے فلسطینی مظاہرین پر ڈرون طیاروں کے ذریعے آنسوگیس کی شیلنگ، براہ راست فائرنگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کررہی ہے جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔نامہ نگاروں کے مطابق جمعہ کے روز نماز جمعہ کے بعد لاکھوں فلسطینیوں نے مشرقی سرحد کی طرف مارچ کیا۔ اس موقع پر قابض فوج نے فلسطینی ریلیوں پر انسوگیس کی شیلنگ کی اور فائرنگ کے ساتھ دیگر مجرمانہ ہتھکنڈے بھی استعمال کیے۔ اسرائیلی دہشت گردی میں 25 سالہ زیاد البریم،21 سالہ عماد ابو درابی،14 سالہ ھیثم ابو جمل اور 29 سالہ یوسف ابو الفصیح جام شہادت نوش کرگئے جب کہ چھ سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں پانچ صحافی بھی شامل ہیں جو مشرقی غزہ میں القدس ملین مارچ کی کوریج کررہے تھے کہ اسرائیلی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔ زخمی صحافیوں میں فرانسیسی خبر رساں ایجنسی’اے ایف پی‘ کے فوٹو گرافر محمد البابا اور صوت الاقصیٰ ٹی ی کے نامہ نگار اسماعیل ابو عمر بھی شامل ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جمعہ کو علی الصباح فلسطینیوں کی بڑی تعداد مشرقی غزہ میں سرحد کے قریب جمع ہونا شروع ہوگئی تھی۔ قابض فوج نے شہریوں کو احتجاج سے دور رکھنے کے لیے ان کے خیموں پر آتش گیر بم برسائے جس کے نتیجے میں احتجاجی خیموں میں آگ بھڑک اٹھی۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...