عآپ کے چار اور ممبران اسمبلی نے نااہل قرار دیے جانے کے خلاف کھٹکھٹایاعدالت کا دروازہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th February 2018, 7:41 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،07؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی (عآپ)کے چار اور ممبران اسمبلی نے نفع بخش عہدے کے معاملے میں دہلی اسمبلی کی رکنیت کے لئے نااہل قرار دیئے جانے کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ان کی عرضیاں سماعت کے لئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس چندر شیکھر کے سامنے آئیں جنہوں نے ان کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن کا جواب مانگتے ہوئے اسے نوٹس جاری کیا۔کمیشن کی جانب سے پیش ہوئے وکیل امت شرما نے عدالت کو مطلع کیا کہ کمیشن نیا جواب دائر نہیں کرے گا اور آپ کے دیگر آٹھ ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دیے جانے کے خلاف دائر ان کی درخواست پر دائر کئے گئے حلف نامے کو پھرمنظور کریگی۔چار آپ ممبران اسمبلی کے وکیل نے دلیل دی کہ وہ بھی انتخابات پینل کے حلف نامہ کے جواب میں آٹھ دیگر ممبران اسمبلی میں سے ایک کی جانب سے دائر جواب ہی قبول کریں گے۔بنچ نے اس پر توجہ دیتے ہوئے کہا کہ نریش یادو، ماڈل شاستری، سنجیو جھا اور راجیش گپتا کی درخواستوں کی سماعت اب آٹھ دیگر آپ ممبران اسمبلی کی درخواست کے ساتھ کی جائے گی جس پر آج سماعت ہونی ہے۔الیکشن کمیشن نے گزشتہ ہفتے دائر اپنے جواب میں عدالت سے کہا تھا کہ عرضیاں غور کرنے کے قابل نہیں ہیں اور انہیں مسترد کیا جانا چاہئے۔اس نے کہا تھا کہ آپ ممبران اسمبلی نے الیکشن کمیشن کی سفارشات کو چیلنج کیا ہے لیکن اس اب کوئی اہمیت نہیں ہے کیونکہ صدر رام ناتھ کووند ان سفارشات پر اپنا فیصلہ کر چکے ہیں۔ای سی کے حلف نامہ کے جواب میں آٹھ ممبران اسمبلی نے کہا کہ کمیشن ایک نیم عدالتی اتھارٹی کی طرح نہیں بلکہ ایک ذاتی مدعی کی طرح برتاؤ کر رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...