بارہمولہ کے رفیع آباد جنگلات میں مسلح تصادم پانچویں جنگجو کی ہلاکت پر ختم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th August 2018, 12:35 AM | ملکی خبریں |

سری نگر،9؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد جنگلات میں مزید ایک جنگجو کی ہلاکت کے ساتھ بدھ کی صبح شروع ہونے والا جنگجو مخالف آپریشن 5 جنگجووں کی ہلاکت پر ختم ہوگیا ہے۔ تاہم علاقہ میں تلاشی آپریشن جاری رکھا گیا ہے۔ فوج کی چنار کور نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا بارہمولہ آپریشن۔ ایک اور جنگجو کی لاش برآمد کی گئی۔ آپریشن کے دوران پانچ جنگجووں کو ہلاک کیا گیا۔ ہتھیار اور جنگی سازوسامان برآمد کیا گیا۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔ ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا پانچویں جنگجو نے جمعرات کی صبح گولیاں چلائیں۔ گولیاں چلانے کے فوراً بعد مارا گیا۔

انہوں نے بدھ کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا رفیع آباد کے ڈونی واری جنگلات میں مسلح تصادم جاری ہے۔ پانچ جنگجووں کی موجودگی کی اطلاع ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے یو این آئی کو بتایا کہ رفیع آباد سوپور کے جنگلی علاقہ میں جنگجووں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج، جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے مذکورہ جنگلی علاقہ میں بدھ کی صبح تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا جنگجووں کی ابتدائی فائرنگ میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا جس سے علاج ومعالجہ کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ مسلح تصادم میں اب تک پانچ بھاری مسلح جنگجووں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا مارے گئے جنگجووں کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔ علاقہ میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ جنگجو مخالف آپریشن میں فوج کی 32 راشٹریہ رائفلز (آر آر) ، 9 پیرا کمانڈوز اور ریاستی پولیس کے ایس او جی نے حصہ لیا۔ انہوں نے بتایا طرفین کے مابین مسلح تصادم بدھ کی صبح شروع ہوا۔ جہاں یہ تصادم ہوا وہ ایک گھنا جنگلی علاقہ ہے۔

دریں اثنا فوج نے ضلع بانڈی پورہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے گریز سیکٹر جہاں پیر اور منگل کی درمیانی رات کے دوران ہوئے مسلح تصادم میں 4 فوجی اور 2 جنگجو مارے گئے، میں تلاشی آپریشن جمعرات کو مسلسل تیسرے دن بھی جاری رکھا گیا ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ایل او سی کے گریز سیکٹر میں جنگجووں کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ طرفین کے مابین گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کوئی آمنا سامنا نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا جنگجووں کو فرار ہونے سے روکنے کے لئے ایک وسیع جنگلی علاقہ کو محاصرے میں لیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...