کرناٹک کے بی جے پی لیڈر کے ڈسٹلری میں دھماکہ، چار ہلاک

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 17th December 2018, 1:49 AM | ملکی خبریں |

بنگلور:16/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کرناٹک کے باگل کوٹ ضلع میں بی جے پی کے سابق وزیر مروگیش نرانی کی ایک ڈسٹلری میں اتوار کو ہوئے دھماکے میں کم از کم چار افراد کی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے کہا کہ یہ حادثہ یہاں سے شمال مغرب میں 510 کلو میٹر دور واقع مڈھوک علاقہ کے کلالی گاؤں میں نرانی صنعتی گروپ کی ڈسٹلری میں دوپہر کے وقت ہوا۔ ایسا لگتا ہے کہ دھماکہ گندے پانی صاف کرنے والے پلانٹ کی سیفٹی والو میں ہوا۔ پولیس نے کہا کہ چار لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ تین زخمیوں کو ایک قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔ اس معاملے کی جانچ چل رہی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے نرانی نے تصدیق کی کہ دھماکے ان کی ایک فیکٹری میں ہو اہے ۔ انہوں نے کہا کہ دھماکہ ہماری فیکٹری کے احاطے کے باہر گندے پانی صاف کرنے والے پلانٹ میں ہواہے ،گیس جمع ہونے کی وجہ سے یہ دھماکہ ہوا ہے ۔ نرانی نے کہا کہ مجھے اس واقعہ پر بے حد افسوس ہے۔ میں حادثے میں مارے گئے چار افراد کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...