بیلتھنگڈی:تیز دھاروالے ہتھیاروں سے حملہ ۔ 4افراد زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th December 2017, 5:05 PM | ساحلی خبریں |

بیلتھنگڈی 5؍دسمبر (ایس او نیوز)ایک گینگ وار کی طرف سے تیز دھاروالے ہتھیاروں کے ساتھ دوسری گینگ پر حملہ کرنے سے 4افراد زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ کلیا گاؤں کے گیرو کٹّے میں آدھی رات کوغنڈوں کی ایک آٹھ رکنی ٹولی نے دوسری گینگ کے پانچ افراد پر تلواروں ، خنجروں وغیرہ سے حملہ کردیا اور حملے کی زد میں آنے والی گینگ کے افراد جان بچانے کے لئے ادھر ادھر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔اس حملے میں گیرو کٹّے کے تسلیم، حارث، سیاب اور حمید نامی نوجوان زخمی ہوگئے ہیں۔الزام ہے کہ یہ حملہ یعقوب او ر اس کی گینگ سے وابستہ حیدر، ابوبکر ، رضوان، عرفان ، رؤف، عمر ابّااور دیگر چار افراد نے مل کر انجام دیا ہے۔کہاجاتا ہے کہ کرکٹ کھیلنے سے متعلق ایک معمولی جھگڑے کے نتیجے میں یہ خونی حملہ کیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔