انکولہ میں کار بے قابو ہوکر سڑک کے باہر جاگری؛ چار زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th July 2018, 10:05 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 12/جولائی (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے انکولہ نیشنل ہائی وے پر ایک تیز رفتار کار بےقابو ہوکر سڑک کے باہر جاکر اُلٹ گئی، جس کے نتیجے میں چار لوگوں کو چوٹیں آئی ہیں، البتہ کار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ایک پرائیویٹ کمپنی کے اسٹاف  گذشتہ دو دنوں سے  گوا کی سیر کے لئے پہنچے تھے، وہ آج گوا سے ایک کار کرائے پر حاصل کرتے ہوئے گوکرن کی سیر کرنے کے بعد واپس گوا جارہے تھے کہ انکولہ میں ان کی کار بے قابو ہوگئی اور سڑک کے باہر جاگری۔ زخمیوں کی شناخت کولکتہ کے بسواس، شلپی اور حیدرآباد کی شیکا اور اُڑیسہ کے نیرج کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کار پر سوار دونوجوان لڑکے اور لڑکیاں برہنہ حالت میں  تھے، مقامی لوگوں نے  چاروں کو کار سے باہر نکال کر کپڑے پہناتے ہوئے  108 ایمبولنس کی مدد سے  اسپتال پہنچایا۔

انکولہ پولس نے حادثے کے تعلق سے معاملہ درج کرلیا ہے۔ پولس اس بات کا پتہ چلارہی ہے کہ آیا یہ لوگ نشہ کی حالت میں تو نہیں تھے ؟

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔