جعلی نوٹوں کے ساتھ کانپور میں چارافراد گرفتار

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 23rd January 2017, 12:47 PM | ملکی خبریں |

کانپور22جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)مودی سرکارنے جعلی نوٹوں کی وجہ سے بھی کرنسی تبدیل کی تھی لیکن اس کی یہ کوشش پوری طرح ناکام ہورہی ہے ۔ پولیس نے جعلی نوٹوں کے ساتھ چار نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔پکڑے گئے ملزمان کو جیل بھیج دیاگیاہے۔ایس پی دیہی راجیش کمار نے بتایا کہ ہفتہ دیر رات تھانہ انچارج ششی بھوشن چیکنگ کر رہے تھے۔تبھی انہیں مخبر طرف سے معلومات ملیں کہ کسان شہر میں رام چندر گپتا کی میٹھی دکان کے پاس چار مشتبہ نوجوان جعلی نوٹوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔اطلاع پرتھانہ انچارج نے محاصرہ کرتے ہوئے چاروں کوگرفتارکرلیا۔پکڑے گئے ملزمان کے قبضے سے سو کے پرانے نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔ایس پی دیہی کے مطابق پکڑے گئے ملزمان میں ودھنو کے جامو گاؤں رہائشی راکیش سنگھ، نوبستا رہائشی چہرہ، گجنیر کانپور دیہات رہائشی شوم و نرول رہائشی امت سنگھ ہیں۔پکڑے گئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے جیل بھیجا جا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...