بھٹکل کے ہیبلے میں ناراض عوام نے لیا رکن اسمبلی کو آڑے ہاتھ؛ احتجاج کے باوجود رکھا گیا دو اسکولوں اور دو کالجوں کا سنگ بنیاد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th December 2018, 2:31 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 16/ڈسمبر (ایس او نیوز) بھٹکل رکن اسمبلی سُنیل نائک کو آج اتوار کو ہیبلے کے لوگوں نے اُس وقت آڑے ہاتھ لیتے ہوئے احتجاج کیا جب وہ وہاں سرکاری ہاڈی زمین پر دو اسکولوں اور دو کالجوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے پہنچے تھے۔ 

احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ عوام نے رکن اسمبلی کو بتایا کہ وہ کافی عرصے سے سمندر کنارے چھوٹے چھوٹے مکانات میں رہتے ہیں اور پالتو جانوروں کو سرکاری ہاڑی زمین  پر چرنے کے لئے چھوڑا جاتا ہے، مگر سرکار نے ہماری مخالفت کے باوجود  جانوروں کے چرنے والے زمین پر سرکاری اسکول اور سرکاری کالج تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے جس سے یہاں پر بسنے والے عوام سخت پریشان ہیں۔ عوام نے بتایا کہ بارش کے موسم میں سمندری لہریں جب اوپر اٹھنی لگتی   ہیں اور پانی گھروں کی طرف آنے کا خطرہ رہتا ہے تو ہمیں اوپری علاقہ کی سرکاری زمین میں آکر پناہ لینا پڑتا ہے، مگر اب اس پوری زمین کو  اسکول اور کالج کے لئے مختص کئے جانے کی صورت میں ہمارا پرسان حال کون ہوگا ؟

رکن اسمبلی سنیل نائک نے جواب دینے کی کوشش کی کہ سرکاری ہاڑی زمین پر کوئی پیڑ پودے نہیں ہیں اور نہ ہی زمین پر کوئی گھاس پوس ہے کہ یہاں جانور کو چرایا جاسکے، دوسری بات یہ کہ سرکاری زمین نجی کاموں کے لئے نہیں دی جاسکتی اور سرکاری اسکول اور کالج تعمیر ہونے کی صورت میں یہاں کے لوگوں  کو ہی فائدہ ہوگا، مگر سنیل نائک کی باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے بعض نوجوانوں نے  اونچی آواز میں بات کرنے کی کوشش کی تو سنیل نائک بھی  طیش میں آگئے اور انہوں نے بھی سخت برہمی کے ساتھ  جواب دیا۔  اس دوران کچھ دیر کے لئے  گرما گرمی رہی مگر  کافی احتجاج کے باوجود سنیل نائک نے  یہاں کتور رانی چنما رہائشی اسکول، مرارجی دیسائی رہائشی اسکول، سرکاری ڈگری کالج اورسرکاری آئی ٹی آئی کالج کا سنگ بنیاد رکھا۔

بعد میں جب ایم ایل اے سنیل نائک نے ایک بورویل کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی کوشش کی تو یہاں بھی عوام نے سخت  مخالفت کی اور بتایا کہ بورویل بنائے جانے کی صورت میں اُن کے کنوئوں میں پانی  کی سطح کم ہوجائے گی۔ مگر یہاں بھی سنیل نائک نے عوام کو سمجھا بجھاکر بورویل کی کھدائی کے لئے سنگ بنیاد رکھا۔

خیال رہے کہ  سابق ایم ایل اے  منکال وئیدیا  کی مدت میں یہاں دونوں اسکولوں اور کالجوں کے لئے جملہ دس ایکڑ زمین منظور کی گئی تھی اورٹھیک ایک سال پہلے یعنی ڈسمبر 2017 میں بھٹکل دورہ  کے موقع پر  اُس وقت کے وزیراعلیٰ سدرامیا کے ہاتھوں  یہاں  کے دونوں اسکولوں اور کالجوں کا  پردہ کھینچ کر کام کی شروعات کرنے کی بات کہی گئی تھی، مگر اب جاکر یہاں سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دونوں اسکول اور دونوں کالجس اس وقت  کرایہ کی عمارتوں پر چل رہے ہیں، مگر ہیبلے میں عمارت تعمیر ہونے کے بعد اسکول اور کالج سرکار کی خود کی عمارت میں منتقل ہوجائیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔