سرینا پر تبصرہ کرنے والے ٹینس اسٹار نستاسے باہر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th April 2017, 12:42 PM | اسپورٹس |

پیرس، 23؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کے ہونے والے بچے پر نسلی تبصرہ کرنے کی وجہ س رومانیہ کے اسٹار ٹینس اسٹار ایلی نستاسے کو فیڈ کپ سے باہر کر دیا گیا ہے۔رومانیہ فیڈ کپ ٹیم کے 70سالہ کپتان نستاسے کو عالمی گروپ پلے آف میں کونس ٹانٹا میں چل رہے مقابلے سے باہر کر دیا گیا ہے ،جہاں ان کی ٹیم کا مقابلہ برطانیہ سے ہو رہا ہے۔نستاسے نے امپائر، برطانوی کپتان اور ایک مہمان کھلاڑی کے خلاف بھی نازیبا تبصرہ کیا تھا ۔دنیا کے سابق نمبر ایک کھلاڑی نستاسے نے امریکی سپر اسٹار سرینا ولیمز کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔سرینا پہلی بار ماں بننے والی ہیں،بین الاقوامی ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف)نے کہا کہ نستاسے کو شدید قابل اعتراض رویے کی وجہ سے برطانیہ کے خلاف میچ سے باہر کر دیا گیا ہے۔جب کونٹا اور سورانا کرسٹیا کے درمیان میچ میں چل رہا تھا، تبھی امپائر نے دو بار نستاسے کو ان کے غلط رویے کے لیے خبردار کیا ،تو وہ امپائر ہی پر بھڑک گئے تھے، اس کی وجہ سے کھیل کو 25منٹ تک روکنا پڑا، اس کے بعد نستاسے کو وہاں سے باہر کر دیا گیا۔وہیں آئی ٹی ایف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ایکریڈیشن واپس لے لیا گیا ہے اور اس مقابلے میں آگے ان کا کوئی رول نہیں ہو گا ۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...