سابق وزیر کرناٹک رگھوناتھ کے فرزند رشتہ داران کے حملہ کے سبب زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th March 2018, 11:01 AM | ریاستی خبریں |

بنگلور18مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سابق وزیرکرناٹک مسٹر سی گروناتھ کے فرزند رگھوناتھ کامبانور پر ان کے رشتہ داران نے حملہ کیا ہے۔ حملہ کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ رگھوناتھنے چہارشنبہ کے دن فیس بک پر اپنیوالد کی موت پرشک کا اظہار کیا ہے۔رگھوناتھ کامبنور پر ان کے رشتہ داران نے جو حملہ کیا ہے اس کے سبب ان کا چہرہ شدید طور پر زخمی ہوگیا ہے ۔واضح رہے کہ دو سال قبل سابق وزیر سی گروناتھ کو بنگلور کے ایک ہسپتال میں شریک کروایا گیا تھا۔ لیکن انھوں نے ایک سہ منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی تھی ۔ لیکن ان کے فرزند کامبنور نے اپنے فیس بک کے بیان میں کہا ہے کہ ان کے والد نے خود کشی نہیں کی تھی بلکہ ان کی موت کے لئے ان کے والد کے بڑے بھائی کے لڑکے ذمہ دار ہیں۔ رگھوناتھ کامبانور کو اس کے رشتہ داران نے فیس بک پر سے مذکورہ بیان مٹادینے کے لئے وارننگ دی تھی ۔ لیکن انھوں نے یہ بیان فیس بک سے نہیں ہٹایا ۔ غصہ میں بھرے ہوئے کامبنور کے رشتہ داران ستیش اور اویناش نے اپنے دوستوں کے ساتھ کامبنور پر جے پر کالونی شاہ آباد میں حملہ کردیا ۔ شاہ آباد پولیس اسٹیشن میں شکایت اور شکایت کے خلاف بھی شکایت درج کرلی گئی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔