بنگلورو:بینک کو 12.15کروڑ روپیوں کاچونا لگانے والے گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th October 2017, 12:23 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍اکتوبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) شہر کی وائٹ فیلڈ پولیس نے بینک سے 12.15 کروڑ روپے لوٹنے والے بینک کے ہی دو اکاؤننٹوں کو گرفتار کرلیا ہے۔بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والی جے پی مارگن بینک میں 12.15کروڑ روپے اپنے کھاتوں میں منتقل کرواکر ان ملزمین نے سونے کے زیورات خریدے تھے۔ملزمین کی شناخت ڈوڈ گبی کے ماروتی عرف رامو اور بلندور کے سریش بابو کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان دونوں ملزمین نے اس رقم سے ڈوڈ بالاپور کے قریب تین ایکڑ زمین ، 470گرام سونے کے زیورات اور چار کلو چاندی خریدی تھی، اس کے علاوہ ان کے پاس سے 81490448 روپے نقد بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ بتایاجاتاہے کہ ڈوڈ بالاپور میں انہوں نے جو زمین خریدی اس پر ایک چار منزلہ تعمیر شدہ عمارت بھی ہے۔ ملزمین کی گرفتاری کااعلان آج شہر کے پولیس کمشنر سنیل کمار اور ڈپٹی کمشنر آف پولیس عبدالاحد نے ایک اخباری کانفرنس میں کیا۔انہوں نے بتایا کہ اس بینک میں زیادہ تر کھاتے غیر ملکیوں کے ہیں، ان لوگوں کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاکر ملزمین نے بینک سے رقم اپنے کھاتوں میں منتقل کروائی اور اس رقم کا استعمال کرتے ہوئے زمین کی خریداری کی۔ اس کے ساتھ ہی فراخدلی سے زیورات کی خریداری بھی کرنے لگے۔ اس سلسلے میں بینک کے منیجر کی طرف سے کی گئی شکایت پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔ تو یہ دھوکہ دہی سامنے آئی۔ بتایاجاتاہے کہ اس بینک میں بھلے ہی اکاؤنٹ ہولڈرس زیادہ آتے جاتے نہ ہوں، لیکن اس میں ہزاروں کروڑ روپیوں کا لین دین ہوتا رہتا ہے۔ مارتھلی پولیس نے بینک منیجر کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے چنئی میں روپوش ملزمین کو رقم کے ساتھ گرفتار کرلیا۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ بینک کے کھاتوں سے یہ رقم تین ماہ قبل نکالی گئی تھی۔ چونکہ بینک میں لین دین بہت بڑے پیمانے پر ہوتاہے اسی لئے اس رقم کا حساب کتاب بھی کافی تاخیر سے سامنے آیا ہے۔ بتایاجاتاہے کہ ملزمین کو گرفتار کرنے کے بعد جانچ کے ذریعہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ملزمین نے بینک میں ملازمت کیلئے جو دستاویزات دئے ہیں ،وہ بھی فرضی نکلے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں بھی ایک مقدمہ درج کرلیاہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس عبدالاحد ، اڈیشنل کمشنر سیمنت کمار سنگھ اور ماتحتوں کی نگرانی میں ملزمین کی گرفتاری عمل میں آئی۔ پولیس کمشنر نے ان ملزمین کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو 50 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...