معروف خلائی سائنسدان پروفیسر یو آر راؤ چل بسے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th July 2017, 11:18 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍ جولائی(ایس او نیوز) ملک کے معروف خلائی سائنسدان اور اسرو کے سابق چیرمین پروفیسر یو آر راؤ آج چل بسے ۔ 81 سالہ یو آر راؤ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن میں بطور خلائی سائنسدان کافی طویل تجربہ رکھتے تھے۔ سابق صدر ہند ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام مرحوم کے قریبی ساتھیوں میں شمار کئے جانے والے ڈاکٹر یو آر راؤ نے ہندوستان کے خلائی نظام کو بین الاقوامی شہرت سے ہمکنار کرنے اور ملک کی سیٹلائٹ اور میزائل ٹیکنالوجی کو غیر معمولی ترقی سے ہمکنار کرنے کیلئے کام کیا ہے۔ پروفیسر یو آر راؤ کی موت پر وزیراعظم نریندر مودی ، صدر کانگریس سونیا گاندھی ، وزیر اعلیٰ سدرامیا ، اسرو کے چیرمین کرن کمار اور دیگر اہم شخصیتوں نے اپنے گہرے صدمے کا اظہار کیا۔ اڈپی ضلع سے تعلق رکھنے والے اڈپی رامچندرا راؤ نے اپنی آخری سانس تک خود کو اسرو سے وابستہ رکھا اور ملک کی خلائی ٹیکنالوجی کو اپنی خدمات دیتے رہے۔ ہندوستان کی طرف سے تیار شدہ ریموٹ سنسنگ اور دیگر مصنوعی سیاروں کی تیاری میں ان کا کردار کلیدی رہا۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...