سپریم کورٹ نے سابق آئی پی ایس افسر بھارتی گھوش کو تمام معاملات میں گرفتاری سے راحت دی سماعت3ہفتے کے لیے ملتوی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th February 2019, 12:26 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے حال ہی میں مغربی بنگال بی جے پی میں شامل ہونے والی سابق آئی پی ایس افسر بھارتی گھوش کو ان کے خلاف درج تمام معاملات میں گرفتاری سے منگل کو تحفظ فراہم کر دیا۔جسٹس اے کے سیکری کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ بھارتی گھوش کے خلاف کوئی بھی تادیبی کارروائی نہیں کی جانی چاہئے۔عدالت نے اس کے ساتھ ہی معاملے کی سماعت تین ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔ایک وقت ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی کافی قریب سمجھی جانے والی بھارتی گھوش نے گرفتاری سے تحفظ کی درخواست کرتے ہوئے عدالت میں عرضی دائر کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مغربی بنگال حکومت نے اس کے خلاف اب تک 10 ایف آئی آر درج کی ہیں۔انہوں نے درخواست میں کہا کہ عدالت پہلے ہی انہیں سات مقدمات میں گرفتاری سے تحفظ فراہم کر چکی ہے لیکن ریاستی حکومت نے اب اس کے خلاف تیس نئے معاملے درج کئے ہیں۔مغربی بنگال حکومت نے بھارتی گھوش کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف واضح ثبوت ہیں۔ریاستی حکومت نے اس سلسلے میں گھوش اور ان کے نجی سیکورٹی افسر کے درمیان ہوئی بات چیت کی تفصیلات بھی پیش کی۔ عدالت یکم اکتوبر، 2018 کو بھارتی گھوش کو مبینہ طور پر محدود کرنسی کے بدلے غیر قانونی طریقے سے سونا حاصل کرنے اور ذخیرہ کی صورت میں گرفتاری سے تحفظ فراہم کیا تھا۔اس سے پہلے کیس کی سماعت کے دوران گھوش کے وکیل نے کہا تھا کہ ان کے خلاف 2016 کے ایک کیس کے سلسلے میں سات ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس ان کے کلائنٹ کے خلاف مختلف مقامات پر کارروائی کر رہی ہے،اس لئے اسے کوئی بھی تادیبی کارروائی کرنے سے روکا جائے،تاہم ریاستی حکومت کی جانب سے سینئر وکیل کپل سبل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ رٹ پٹیشن کی بنیاد پر گرفتاری پر روک چاہتی ہیں جو نہیں کیا جا سکتا۔سبل کا کہنا تھا کہ گھوش کو گزشتہ سال اکتوبر میں پہلے ہی گرفتاری سے تحفظ ملا ہوا ہے۔سابق آئی پی ایس افسر بھارتی گھوش چار فروری کو مرکزی وزیر روی شنکر پرساد اور سینئر لیڈر وجيورگیہ کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہو گئی تھیں اور انہوں نے الزام لگایا تھا کہ مغربی بنگال میں ’ڈیموکریسی‘کا مقام ‘ٹھگوگریسی‘ نے لے لیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...