گجرات کے سابق آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ 22 سال قدیم کیس میں گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th September 2018, 12:47 PM | ملکی خبریں |

احمدآباد 6 ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) سابق آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ کو 22 سال قبل ایک شخص کو مبینہ طور پر منشیات رکھنے سے کے الزام میں گرفتار کرنے سے متعلق ایک کیس کے ضمن میں گجرات سی آئی ڈی نے آج گرفتار کرلیا۔ کرائم انوسٹیگیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کے ڈائرکٹر جنرل پولیس اشیش بھاٹیہ نے کہا کہ سنجیو بھٹ اور دیگر سات افراد کو اور کیس میں پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے جن میں چند سابق پولیس ملازمین بھی شامل ہیں جو ماضی میں بناس کانٹھا پولیس اسٹیشن سے منسلک تھے۔ سنجیو بھٹ 1996ء میں بناس کانٹھا ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس تھے۔ تفصیلات کے مطابق بھٹ کی قیادت میں بناس کانٹھا پولیس نے 1996ء میں ایک وکیل سومر سنگھ راج پروہت کو تقریباً ایک کیلو منشیات قبضہ میں رکھنے کے الزام کے تحت گرفتار کیا تھا۔ بناس کانٹھا پولیس نے اس وقت دعویٰ کیا تھا کہ اس ضلع کے پالن پور ٹاؤن کی ایک ہوٹل کے ایک کمرہ سے جو راج پروہت کے زیرقبضہ تھا، یہ منشیات دستیاب ہوئے تھے۔ تاہم راجستھان پولیس کی تحقیقات سے انکشاف ہوا تھا کہ راج پروہت کو بناس کانٹھا پولیس نے جھوٹے مقدمہ میں پھنسایا ہے۔ یہ بھی پتہ چلا تھا کہ بناس کانٹھا پولیس نے راج پروہت کا راجستھان کے پالی ٹاؤن میں واقع ان کی رہائش گاہ سے اغوا کیا تھا۔ گجرات ہائیکورٹ نے اس سال جون میں اس مقدمہ کی تحقیقات سی آئی ڈی کے تفویض کیا تھا۔ چنانچہ سی آئی ڈی نے بھٹ کے خلاف عائد الزامات میں مواد پاتے ہوئے انہیں گرفتار کیا۔ مرکزی وزارت امور داخلہ نے بھٹ کو 2015ء میں خدمات سے ’’غیرمجاز غیاب‘‘ کی بنیاد پر برطرف کردیا تھا۔ سنجیو بھٹ بالخصوص وزیراعظم نریندر مودی کے کٹر مخالف ہیں۔ سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر وزیراعظم اور ان کی پارٹی بی جے پی کو اکثر تنقید کا نشانہ بنایا کرتے ہیں۔ بھٹ نے 25 اگست سے غیرمعینہ مدت کا برت شروع کرنے والے پاٹیدار لیڈر ہاردک ڈٹیل سے گذشتہ ہفتہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔ بی جے پی کی زیرحکمرانی احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے حال ہی میں سنجیو بھٹ کی رہائش گاہ بھی منہدم کردیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...