جرمنی: سابق رکن پارلیمان کو جنسی زیادتیوں کے جرم میں سزائے قید

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th September 2017, 10:54 PM | عالمی خبریں |

برلن30ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جنوبی جرمن صوبے باویریا کی پارلیمان کے سابق رکن اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ایس پی ڈی کے ایک سابق صوبائی عہدیدار کو جنسی زیادتیوں کے جرم میں تین سال اور دس ماہ کی سزائے قید سنا دی گئی ہے۔باویریا کے شہر آؤگسبرگ سے جمعہ انتیس ستمبر کو ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق ملزم لینْس فوئرسٹر ایس پی ڈی کی طرف سے میونخ میں باویریا کی ریاستی پارلیمان کا رکن رہ چکا ہے اور اس کے خلاف یہ الزامات ثابت ہو گئے تھے کہ اس نے ایسی خواتین کو جنسی زیادتیوں کا نشانہ بنایا، جو اس وقت ایسے کسی جرم کے خلاف اپنا دفاع کرنے کے قابل نہیں تھیں۔ اس کے علاوہ پولیس کو ملزم کے ذاتی کمپیوٹر سے کم عمر بچوں سے متعلق فحش جنسی مواد بھی ملا تھا۔ لینْس فوئرسٹر پر یہ الزام بھی ثابت ہو گیا کہ اس نے چند خواتین کی ان کی انتہائی حد تک نجی زندگی سے متعلق فحش نوعیت کی ویڈیوز اور تصویریں بھی بنائی تھیں، جو دوران تفتیش پولیس نے برآمد کر لی تھیں۔یہ ملزم باویریا میں جرمن سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کا ایک سابق عہدیدار بھی ہے اور اسے قریب پونے چار سال کی سزائے قید کا حکم آج جمعہ انتیس ستمبر کے روز آؤگسبرگ کی ایک صوبائی عدالت نے سنایا۔استغاثہ نے ملزم کے لیے پونے پانچ سال کی سزائے قید کا مطالبہ کیا تھا لیکن عدالت نے اسے تین سال اور دس ماہ قید کی سزا سنائی۔ اس سے قبل وکلائے صفائی نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ چونکہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور وہ اپنے کیے پر شرمندہ بھی ہے، اس لیے اسے پونے پانچ سال کی نہیں بلکہ قریب پونے چار سال کی سزائے قید سنائی جائے۔اس وقت 52 سالہ لینْس فوئرسٹر کو گزشتہ برس کے آخر میں حراست میں لیا گیا تھا اور وہ آج اس مقدمے کا فیصلہ سنائے جانے تک حراست میں تھا۔عدالتی فیصلے کے بعد اسے سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔ فوئرسٹر 2003ء سے میونخ میں باویریا کی ریاستی پارلیمان کا رکن چلا آ رہا تھا۔اس کے علاوہ یہ جرمن سیاست دان باویریا میں جرمن سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی مجلس عاملہ اور مجلس صدارت کا رکن بھی تھا۔ اپنے خلاف تحقیقات کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد فوئرسٹر نے دسمبر 2016ء میں نہ صرف صوبائی پارلیمان میں اپنی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا بلکہ اپنی سیاسی جماعت ایس پی ڈی سے بھی علیحدگی اختیار کر لی تھی۔اس سابق سیاست دان نے اپنی گرفتاری کے بعد دوران تفتیش یہ اعتراف کیا تھا کہ وہ دو گہری نیند میں سوئی ہوئی خواتین پر جنسی حملوں کا مرتکب ہوا تھا۔ اس کے علاوہ اس نے اپنی دو خواتین دوستوں اور ایک جسم فروش خاتون کی مختلف اوقات میں جنسی عمل کے دوران چھپ کر ویڈیو فلمیں بھی بنائی تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...