سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے مودی سرکار کی تنقید: آج ملک میں چہار جانب خوف کا تسلط ہے : پی چدمبرم 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 7th February 2019, 12:58 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:5 /فروری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے ایک بار پھر مودی حکومت پر نشانہ لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ہر طرف خوف کا غلبہ ہے۔ اس بات کا بھی ڈر ہے کہ موجودہ حکومت کہیں آئین کو ہندوتوکی جانب سے شہ پاکر ایک دستاویز سے تبدیل نہ کردے ۔پی چدمبرم نے کہا کہ یہ اِس زمین کو سنوارے گئے بانیوں کی جانب سے کئے گئے بھارت کے خواب کو تباہ و برباد کر دے گا اور اسے برقرار رکھنے کے لئے ایک اور تحریک آزادی اور ایک اور مہاتما گاندھی کی ضرورت پڑے گی۔ واضح ہو کہ پی چدمبرم نے یہ تبصرہ اپنی نئی کتاب میں کی ہے ۔ یہ کتاب سالِ گزشتہ ان کے شائع مضامین کا مجموعہ ہے ۔ ان کے مطابق پٹری سے اتری معیشت کو درست کیا جا سکتا ہے، معاشرے میں خلیج کی خندقوں کو پاٹ کر اسے پھر سے جوڑاجا سکتا ہے لیکن ایک چیز جو ٹوٹنے کے بعد درست نہیں کی جا سکتی وہ ہے آئین۔ اور اس دستاویز میں وضع کردہ آئینی اصول ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی صورتحال یہ ہے کہ آئین پر ہر طرف سے حملہ ہو رہے ہیں ،چاہے وہ آزادی ہو، مساوات، لبرل ازم، سیکولرازم، پرائیویسی وغیرہ۔ اس کتاب میں چدمبرم لکھتے ہیں کہ اس بات کا واضح اور براہ راست خطرہ ہے کہ ہندوستان کے آئین کو ایک ایسے دستاویزات سے تبدیل کر دیا جائے گا جو دستاویز غالب خدشہ کے مطابق ’ہندوتو‘ کے نظریات سے متاثر ہوگی ۔ انہوں نے کتاب میں کہا ہے کہ مجھے یہ کہتے ہوئے کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے کہ آج بھارت میں خوف کی حکمرانی ہے۔ہر آدمی خوف میں جیتا ہے،پڑوسی کا ڈر، نام نہاد سماج کے ٹھیکیداروں کا ڈر ، ٹیڑھے دماغ سے قانون مسلط کئے جانے کا ڈر، اور سب سے بڑا بھارتی حکومت کی جاسوسی کا ڈر۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...