ہوٹل میں سابق بی ایس پی رہنما کے بیٹے کی غنڈہ گردی سے پارٹی نے جھاڑا پلہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2018, 8:27 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،16؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کے پانچ ستارہ ہوٹل حیات میں ایک شخص نے سرعام غنڈہ گردی کی۔پستول لے کر لڑکی اور اس کے دوست کودھمکاتے ہوئے اس کا ویڈیو وائرل ہوا۔ملزم یوپی کے امبیڈکر نگر سے بی ایس پی کے سابق ممبر پارلیمنٹ راکیش پانڈے کابیٹاہے۔اس دوران بی ایس پی بھی اس مسئلے سے دوری اختیار کرتے نظر آرہی ہے۔بی ایس پی کے سینئر لیڈرسدھیندربھدور یا نے کہا کہ پارٹی کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کرنی چاہیے اورکارروائی کرنی چاہیے ۔اس معاملے کا پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔بتا دیں کہ راکیش پانڈے کے خلاف بھی بہت مجرمانہ معاملے درج ہیں۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آر کے پورم تھانے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔وہیں ملزم کی تلاش کے لئے دہلی پولیس کی دو ٹیمیں بھی لکھنؤ بھیجی گئی ہیں۔بتا دیں کہ ملزم اشیش پانڈے پانچ ستارہ ہوٹل کے خواتین کے بیت الخلا میں گھس گیا تھا۔نشے میں مدہوش ملزم کا جب ایک لڑکی نے مخالفت کی تو اس سے جھگڑا کرنے لگا۔اسکے بعد باہر نکل کر اس نے پستول نکال لی اور پھر لڑکی سے بدسلوکی کرکے اس کے بوائے فرنڈ کو دھمکاتے ہوئے نکل گیا۔سرعام پستول لے کر لڑکی کودھمکاتا رہا، مگر پانچ ستارہ ہوٹل کے سیکورٹی تماش بین بنے رہے۔وائرل ویڈیو میں صاف دکھائی دے رہا ہے کہ کس طرح ایک رئیس زادہ سرعام ہاتھ میں پستول لئے راجدھانی دہلی میں قانون کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔وائرل ویڈیو میں صاف دکھ رہا ہے کی کس طرح یہ شخص ہاتھ میں پستول لئے ہوئے ہوٹل کے مین گیٹ پر ایک جوڑے کو دھمکا رہا ہے، اس شخص نے نہ صرف اس جوڑے کو پستول کی نوک پر دھمکایا، بلکہ ان کے ساتھ بدسلوکی ،گالی گلوج بھی کیا۔تبھی کچھ لوگوں کے بچاؤ کے بعد یہ شخص اپنی گاڑی میں واپس آکر بیٹھ گیا، لیکن اس کے بعد بھی اس کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا، یہ شخص اس جوڑے کو نہ صرف گندی گلیاں دیتا رہا بلکہ اگلے دن دیکھ لینے کی دھمکی بھی دی۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...