پارٹی میں شمولیت کے سا تھ ہی پارٹی قیادت کا ’گن گان‘ شروع ، بہار میں نتیش کمار کے بغیر این ڈی اے کچھ بھی نہیں: اشوک چودھری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th June 2018, 10:59 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ12جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کانگریس چھوڑ کر جد یو میں حالیہ شامل ہوئے اشوک چودھری نے کہا کہ نتیش کمار کی قیادت میں اس ریاست میں اگر اگلا لوک سبھا انتخابات نہیں لڑا گیا تو این ڈی اے کو نقصان پہنچے گا۔چودھری نے آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ یہ سوال کہاں اٹھتا ہے کہ نتیش کو این ڈی اے کے چہرے کے طور پر بہار میں پیش کیا جائے یا نہیں، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ این ڈی اے کو ان کا قیادت قبول کرنی پڑے گی؛ کیونکہ بہار میں اتحاد میں کوئی ایسا لیڈر نہیں جو ان کی طرح سب کو قابل قبول ہو۔انہوں نے کہا کہ اگر نتیش جی کو دوسرا مقام دیا جاتا ہے تو یہ ویسا ہی ہو گا کہ سب سے اچھے بلے باز کو 12 ویں کھلاڑی کے مقام پر رہنے کو کہا جائے اور اننگز کا آغاز کرنے کے لئے کم تجربہ کار کھلاڑی پر یقین کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر نتیش جی کو بہار میں این ڈی اے کے چہرے کے طور پر نہیں پیش کیا گیا تو اتحاد کو نقصان اٹھانا پڑے گا اور اس کا اندازہ ہم گزشتہ بہار اسمبلی انتخابات سے لگا سکتے ہیں۔چو دھری کی اس تبصرہ پر بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ریاست کے وزیر زراعت پریم کمار نے صرف اتنا ہی کہا کہ اگلا لوک سبھا انتخابات نریندر مودی کی قیادت میں لڑا جائے گا اور اس کو لے کر کوئی تنازعہ نہیں ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...