لالویادو کے71ویں یوم پیدائش کئی لیڈران نے مبارک باد دی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th June 2018, 11:30 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ11جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے 71 ویں سالگرہ پر کانگریس صدر راہل گاندھی، بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار، مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے علاوہ پارٹیوں کے کئی لیڈروں نے آج انہیں مبارک باد دی۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے ٹویٹ کیا کہ مسٹر لالو پرساد کو سالگرہ پر مبارک باد۔ ان کے جلد صحت مند ہونے کی تمنا کرتے ہیں ۔کانگریس صدر راہل گاندھی نے بھی ٹویٹ کر کہا کہ لالو پرساد جی کو سالگرہ کی بہت مبارکباد۔ میں نے ان کے بہتر صحت، کامیابی اور ہمیشہ خوش رہنے کے لئے دعا کرتا ہوں۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ٹویٹ کیا کہ سالگرہ مبارک ہو لالو جی! آپ ہمیشہ تندرست رہیں۔ اس کے علاوہ کانگریس لیڈر اشوک گہلوت، پرفل پٹیل، مرکزی وزیر اوپیندر کشواہا، جے ڈی یو کے سابق صدر شرد یادو سمیت کئی دیگر لیڈروں نے لالو کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد دی ۔ لالویادو کے سخت مخالف نتیش کمار کی مبارکباد کے بارے میں پوچھے جانے پر لالو کی بیوی اور سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی اور ان کے چھوٹے بیٹے تیجسوی پرساد یادو نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ نتیش جی نے بطور تکریم مبارک باد پیش کی ہے ۔کروڑوں روپے کے چارہ گھوٹالہ معاملے میں سزا یافتہ لالو کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے 11 مئی کو علاج کے لیے چھ ہفتے کی عارضی ضمانت دی ہے۔پٹنہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر اپنے دونوں بیٹوں تیج پرتاپ یادو اور تیجسوی پرساد یادو کے ساتھ مل کر پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں کی موجودگی میں لالو پرساد کی سالگرہ پر 71 پونڈ کا کیک کاٹا ،مگر لالو پرساد یاود وہاں موجو د نہیں تھے ۔ لالو کی سالگرہ کے موقع پر کل ان کی پارٹی کے یوتھ سیل نے آر جے ڈی کے ریاستی صدر دفتر میں خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔