انکولہ میں عصمت دری کا تازہ واقعہ؛ مرڈیشور لاڈج میں لے جاکر کی گئی عورت کی عزت تار تار : کیس درج، ملزم فرار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th September 2018, 9:36 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ  :19/ستمبر(ایس اؤ نیوز) نشہ آور شربت پلا کر ایک عورت کے ساتھ مرڈیشور کے   ایک لاڈج میں  عصمت دری  کے بعد زبردستی سیلفی لےکر واٹس ایپ گروپ میں پوسٹ کئے جانے کے متعلق متاثرہ عورت نے انکولہ پولس تھانے میں کیس درج کئے جانے کاواقعہ    پیش آیاہے۔

ملزم کی شناخت انکولہ تعلقہ  ہلور کے مکین ناگراج گنپتی نائک کی حیثیت سے کی  گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم ناگراج کے ہوس کا شکار ہوئی عورت کا تعلق  دوسرے فرقے سے  ہے۔ اطلاع کے مطابق عورت کو مرڈیشور لاڈج میں  بلا بھیج کرنشہ  آور شربت پلا کر اپنی ہوس مٹائی ، جب عورت کو ہوش آیا تو اس کے ساتھ زبردستی  سیلفی لےکرواٹس اپ گروپ  میں پوسٹ کرنے کی بات  پولس تھانہ میں عورت کی طرف سے درج کردہ شکایت میں بتائی گئی  ہے۔ بتایاگیاہے کہ گذشتہ 6مہینوں سے ملزم عورت کے گھر آجایا کرتاتھا۔ اس کے بعد عورت کو موبائیل سے رابطہ کرتے ہوئے اپنے ساتھ جسمانی تعلقات کے لئے ہراساں کرنے لگا ، بعد میں دھمکی دینے لگا کہ اگر اس کی بات نہیں مانی گئی تو شوہر اور اس کے بچوں کو قتل کردے گا۔

4ستمبر کو عورت اپنےگاؤں انکولہ تعلقہ کے ہیلور سے منگلورو اینوپویہ اسپتال سے اپنے شوہر کی میڈیکل رپورٹ لے آنے کی بات کہتے ہوئے کمٹہ پہنچی ، وہاں سے اپنی آپا کے گھر  چنداور جانے کےلئے انتظار میں تھی تو عین وقت ملزم ناگراج اپنی سفید کار لے کر وہاں پہنچااور عورت سے کہاکہ تیرا شوہر میری  دکان پر بیٹھا ہواہے، تجھے لے کر آنے کے لئے مجھے بھیجا ہے ، یہ کہتے ہوئے عورت کو کار میں بٹھا کر تھوڑی دور جانے کے بعد نشہ ملائے ہوئے مینگو جوئس کو پلا دیا جس کے نتیجے میں عورت اپنے ہوش کھو بیٹھی ، وہاں سے عورت کو لے کر سیدھے مرڈیشور لاڈج پہنچا ، لاڈج میں خاتون کی  عزت تار تار کردی ، عورت نے بتایا کہ جب مجھے ہوش آیاتو اس نے میرے شوہر اور اولاد کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔ اور زبردستی میرے ساتھ سیلفی لےکر واٹس اپ گروپ میں پوسٹ کرنے کی بات کہی۔ کارگذار ڈی وائی ایس پی سی ٹی نائک، سی پی آئی پرمود کمار کی رہنمائی میں انسپکٹر للتا بی راجپوت نے شکایت درج کرلینے کے بعدجانچ میں جٹ  گئے  ہیں اور فرار شدہ ملزم کی تلاش جاری ہے

موصولہ اطلاعات کے مطابق اس سے پہلے بھی ملزم کے خلاف  انکولہ پولس تھانے میں اپنے ہی  گاؤں کے قریب والی عورت کے ساتھ  جنسی ہراسانی کو لے کر  کیس درج ہواتھا۔ مگر بعد میں  آپسی رضامندی کے بعد کیس واپس لیا گیا تھا۔ خبر ہے کہ  ملزم ناگراج گرام پنچایت ممبر کا شوہرہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی